Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 357

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے ۔ کیوں کہ اتحاد ہمیشہ اختلاف کو نظر انداز کرنے سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ اختلاف کو عذر بنانے سے ۔ مولانا کلیم صدیقی ( پچھلت ، ضلع مظفر نگر ) نے بتایا کہ ان کے گھر میں ایک ہر جن عورت صفائی کرنے کے لئے آتی ہے۔ ان کی چھوٹی بچی اس سے بہت مانوس ہے۔ ایک روز اس نے ہر جن عورت کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ تم کتنی اچھی ہو ۔ مگر تم ایک دن آگ میں جلو گی۔ عورت نے کہا کہ میں کیوں آگ میں جلوں گی ۔ بچی نے کہا کہ تم بت پوجتی ہو ۔ مرنے کے بعد اللہ میاں تم کو آگ میں ڈال دیں گے ۔ یہ کہہ کر بچی رونے لگی ۔ اس واقعہ کا اتنا گہرا اثر ہوا کہ ہر جن عورت نے اسلام کے بارہ میں مزید معلومات کیں اور اس کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر باہمی تفریق نہ ہوں تو مسلمانوں اور غیر مسلموں کا سادہ اختلاط ہی تبلیغ کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔ حتی کہ مسلم گھرانوں کے بچے بھی مبلغ کا کام کرنے لگتے ہیں۔ ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۴ء بائبل میں حضرت موسیٰ کی معرفت یہود کو جو احکام دئے گئے ان میں سے ایک حکم موجودہ بائبل میں ان الفاظ میں ملتا ہے : یاد کر کے تو سبت کا دن پاک ماننا۔ چھ دن تک تو محنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا۔ لیکن ساتواں دن خدا وند تیرے خدا کا سبت ہے ۔ اس میں نہ تو کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غلام نہ تیری لونڈی نہ تیرا چو پا یہ نہ کوئی مسافر جو تیرے یہاں تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو کیوں کہ خدا وند نے چھ دن میں آسمان اور زمین اور سمندر اور جو کچھ ان میں ہے وہ سب بنایا اور ساتویں دن آرام کیا۔ اس لئے خداوند نے سبت کے دن کو برکت دی اور اسے مقدس ٹھہرایا ) خروج ۲۰ : ۱۸ - ۱۱ اس عبارت کا آخری فقرہ ، جس کو میں نے بریکٹ میں لکھا ہے ، وہ واضح طور الحاق ہے ۔ پریس کے دور سے پہلے یہودی علمار جب بائبل کی کتابت کرتے تھے تو درمیان میں اس طرح کے تشریحی فقرے شامل کر دیتے تھے ۔ ابتدا میں شاید اصل متن اور تشریح

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page