Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 358

By Maulana Wahiduddin Khan

الگ الگ رہا ہو۔ مگر دھیرے دھیرے دونوں گڈ مڈ ہوگئے۔ یہودی علماء کی تشریح بھی بائبل کے متن میں شامل ہو کر اس کا حصہ بن گئی۔ قدیم آسمانی کتابوں کے محرف ہونے کا ایک سبب اس قسم کا الحاق بھی ہے۔ ۳۱ اکتوبر ۱۹۹۳ء مصر کے الامام الاکبر الشیخ جاد الحق جاد نے 1991 میں ایک استفسار کے جواب میں یہ فتویٰ دیا تھا کہ میڈیکل ضرورت کے تحت ایک جسم کا خون دوسرے کے جسم میں داخل کرتے وقت مومن و کافر کی تمیز کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے لکھا کہ کافر کا خون بھی مومن کے خون ہی کی طرح پاک ہے : دمُ الكافرطاهِرُ كدم المسلم تماماً اس فتوے کے چند مہینے بعد قاہرہ میں سخت زلزلہ آیا۔ زخمی ہونے والوں کو فوراً خون پہنچانے کی ضرورت تھی۔ چنانچہ بہت سے مسلمانوں کو عیسائیوں نے خون دے کر بچایا۔ یہ فتویٰ اس وقت اتنا مفید ثابت ہوا کہ مصر کے صدر حسنی مبارک نے ذاتی طور پر شیخ کا شکریہ ادا کیا۔ عرب علماء اسی طرح واضح الفاظ میں فتوے دیتے ہیں۔ اس کے برعکس ہندوستان کے علماء کا حال یہ ہے کہ مذکورہ مسئلہ میں کوئی ہندوستانی عالم فتویٰ دیتا تو اپنے معروف قاعدہ کے مطابق شاید یہ لکھتا کہ کافر کا خون مومن کے لئے جائز تو ہے مگر احوط یہ ہے کہ اس کو استعمال نہ کیا جائے ۔ اس قسم کی احتیاطی زبان اسلام کی روح کے مطابق نہیں۔ یکم نومبر ۱۹۹۳ء علامہ نے لکھا ہے کہ عرب مادۂ اسلام ہیں (العرب مادة الاسلام)، اس پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ تو اسلام میں نسلیت کو داخل کرنا ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ اصل یہ ہے کہ "عرب" کا لفظ یہاں علامتی معنیٰ میں ہے۔ عرب سے مراد دراصل وہ انسان ہے جو اپنی فطرت پر قائم ہو۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ عرب مادۂ اسلام ہیں وہ سب فطری اوصاف ہی کو عرب کی خصوصیت بتاتے ہیں۔ قدیم عرب صحرائی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page