آغازِ کلام
Urdu book, p. 360
By Maulana Wahiduddin Khan
کھوئے ہوئے لمحات کی یاد سب سے زیادہ غم ناک یاد ہے۔ دنیا میں آدمی کو جب یاد آتا ہے کہ فلاں وقت میرے لئے بے حد قیمتی تھا۔ مگر میں اس کو بروقت استعمال نہ کر سکا اور وہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ ایسی یاد ہمیشہ بہت زیادہ تڑپا دینے والی ثابت ہوتی ہے۔ آخرت کے اعتبار سے بھی آدمی اسی طرح مواقع کو کھو رہا ہے۔ یہ غم ناک یاد مزید بے حساب اضافہ کے ساتھ آخرت میں آدمی کو گھیرلے گی اور پھر کبھی اس سے جدا نہ ہوگی۔ ۵ نومبر ۱۹۹۲ امور کسی میں بلاشبہ پیغمبر ہمارے لئے اسوہ ہے۔ مگر امور وہی ہیں پیغمبر کے کے لئے بھی اسوہ نہیں۔ اول الذکر پہلو سے پیغمبر تقلید کا عنوان ہے۔ مگر ثانی الذکر پہلو سے پیغمبر امتیازی خصوصیت کا عنوان ۔ ۶ نومبر ۱۹۹۲ ڈاکٹر کے این ساہنی ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر ہیں۔ وہ ڈیفنس کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کا ٹیلی فون نمبر 4611247 ہے ۔ آج وہ ملاقات کے لئے آئے۔ انھوں نے کہا کہ اجودھیا کی بابری مسجد اور رام مندر کے مسئلہ کا ایک بہت آسان حل میری سمجھ میں آیا ہے وہاں جو رام مندر بنا ہے یا آئندہ جو بنایا جائے اس پر اس کا نام لکھ دیا جائے : رام مندر بابری آج ہی سہارن پور کے حکیم ندیم احمد صاحب ملاقات کے لئے آئے۔ کچھ دیر بات چیت کے بعد انھوں نے پوچھا : الرسالہ ابھی نکل رہا ہے ؟ دونوں صاحبان سے میں نے کوئی گفتگو نہیں کی ۔ صرف ان کی باتیں سنتا رہا۔ میں نے سوچا کہ جس سماج میں اتنے سادہ لوح قسم کے لوگ بستے ہوں اس سماج کو کوئی گہری بات کیسے بتائی جاسکتی ہے۔ خورشید احمد اندرابی ایک کشمیری ہیں۔ وہ سرینگر میں رہتے ہیں۔ وہاں انھوں نے مرکز تعلیم الاسلام کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ ان کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے 71316

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader