آغازِ کلام
Urdu book, p. 361
By Maulana Wahiduddin Khan
انھوں نے بتایا کہ وہ کلیم اللہ خاں صاحب ایم ایس کی کے دوستوں میں سے ہیں۔ دونوں کا خیال ہے کہ ہندوستانی فوج جو ہمارے علاقے میں آئی ہے۔ عام طور پر کشمیری انھیں ظالم کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ مگر کیا معلوم، اللہ تعالی کو ان کی ہدایت مطلوب ہو اور اسی لئے انھیں ہمارے پاس بھیجا گیا ہو۔ اس سوچ کے تحت ان لوگوں نے طے کیا کہ وہ ہندوستانی فوجیوں، خاص طور پر افسروں کو اسلامی لٹریچر پہنچانا شروع کریں۔ میں نے انھیں اپنے یہاں کی انگریزی اور ہندی کتابیں دیں۔ یہ بہت صحت مند اور مثبت تصور ہے۔ کشمیری اگر اس انداز میں سوچنے لگیں تو یقین ہے کہ ہندوستانی فوج کا کشمیر میں داخلہ ان کے لئے زحمت میں رحمت کا مصداق بن جائے گا۔ ۸ نومبر ۱۹۹۴ کسی کا قول ہے کہ قیدی ہونا برا ہے۔ مگر سب سے برا قیدی وہ ہے جو اپنی سوچ کا قیدی ہو۔ جیل خانہ کی قید آدمی کے جسم کو دیواروں کے پیچھے بند کر دیتی ہے۔ مگر اس کا ذہن پھر بھی آزاد رہتا ہے۔ اس کا جسم ایک کمرہ کے اندر محدود ہوتا ہے مگر اس کی فکر لامحدود فضا میں پرواز کرنے کے لئے آزاد ہوتی ہے۔ ۹ نومبر ۱۹۹۴ انوار الحق صاحب (۴۵ سال) مادھوپور، ضلع ایسٹ چمپارن کے رہنے والے ہیں۔ وہ تبلیغی مرکز میں آئے تھے۔ آج مجھ سے ملے۔ میں نے پوچھا کہ ہندو مسلم جھگڑوں میں تبلیغ کے لوگ کیا کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم مسلمانوں کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں۔ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ اللہ پر بھروسہ کرو، اللہ تمہارے سب کام بنا دے گا۔ انوار الحق صاحب کے قریب سسوا (Sisva) نام کا ایک گاؤں ہے۔ یہاں ۱۹۸۸ میں ایک قصہ پیش آیا۔ گاؤں کے کنارے مسلمانوں کا قبرستان ہے۔ اس کے بیچ سے ہندوؤں نے چوڑا راستہ نکال لیا۔ بیل گاڑی وغیرہ اس راستہ سے لے جانے لگے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader