Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 362

By Maulana Wahiduddin Khan

مسلمانوں نے کہا کہ اگر آپ کو راستہ کی ضرورت ہے تو ہم قبرستان کے کنارے سے راستہ دے دیتے ہیں۔ آپ لوگ بیچ کا راستہ چھوڑ دیجئے ۔ وہ لوگ نہیں ماننے اور فساد پر آمادہ ہو گئے ۔ اس کے بعد اطراف میں پر وپیگنڈہ کیا گیا کہ مسلمانوں نے ہندوؤں کا راستہ بند کر دیا ہے۔ ایک دن ہزاروں کی تعداد میں ہندوؤں نے آکر قبرستان کو گھیر لیا۔ تبلیغ کے لوگوں نے مسلمانوں سے کہا کہ تم اللہ پر بھروسہ کرو اور مسجد میں جمع ہو کر عبادت اور دعا کرو۔ چنانچہ مسلمان مسجد میں اکٹھا ہو کر دعا اور عبادت میں مشغول ہو گئے ۔ اس وقت ایک مسلمان لڑکی کی موت ہو گئی ۔ اب اس کی تدفین کا مسئلہ تھا۔ کچھ مسلمان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے یہاں گئے اور اس کو صورت حال بتائی ۔ ڈی ایم نے کہا کہ ہم پولیس فورس لے کر آتے ہیں ۔ ۲۰ مسلمان لاش لے کر ہمارے ساتھ قبرستان چلیں ۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا ۔ مگر جب جنازہ قبرستان کے پاس پہنچا تو ہندوؤں کی بھیڑ نے اس کو داخلہ سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹر رنجن (S. E. Ranjan) نے بہت کہا، مگر وہ لوگ نہیں مانے ۔ یہاں تک کہ انھوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اب ڈی ایم نے فائرنگ کا آرڈر دے دیا۔ اس فائرنگ میں بہت سے ہندو مارے گئے ۔ انوار الحق صاحب کا بیان ہے کہ اسٹرک میں ہندوؤں کی لاشیں لے جائی گئیں ۔ فائرنگ کے بعد وہ لوگ بھاگ کھڑے ہوئے ۔ وہ اپنے پیچھے سیکڑوں کی تعداد میں بائیسکلیس اور اسکوٹر چھوڑ گئے۔ اس کے بعد وہی ہوا جو مسلمانوں نے کہا تھا۔ قبرستان کا درمیانی راستہ بند ہو گیا ۔ مسلمانوں نے قبرستان کے کنارے سے ایک راستہ نکال دیا۔ ۱۰ نومبر ۱۹۹۳ دو احساسات ہر وقت غم کا پہاڑ بن کر میرے اوپر چھائے رہتے ہیں۔ ایک ، دعوت دین اور اصلاح امت کی ذمہ داری ۔ دوسرے، آخرت کی جواب دہی کا مسئلہ ۔ ان دونوں غموں کے نیچے میری شخصیت گویا کچل کر رہ گئی۔ آج صبح فجر کی نماز کے بعد کھلی جگہ ٹہل رہا تھا، فطرت کے مناظر سامنے تھے۔ اس ماحول میں ایک عجیب تاثر ہوا ۔ ایک آہ کے ساتھ یہ فقرہ میری زبان سے نکلا ۔ اتنا زیادہ جینے کی ضرورت ہے اور حال یہ ہے کہ ایک لمحہ بھی جینے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page