Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 363

By Maulana Wahiduddin Khan

کی طاقت نہیں۔ اتنا زیادہ لازمی طور پر آخرت کی دنیا میں داخل ہونا ہے اور آخرت کی دنیا میں داخل ہونے کی ذرا بھی ہمت نہیں۔ قرآن میں دو جگہ یہ آیت آئی ہے کہ ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ ختم ہو جائے ۔ اور دین صرف اللہ کے لیے ہو جائے (البقرہ ، الانفال)، اس پر غور کرنے کے بعد میری سمجھ میں یہ آیا ہے کہ یہاں دین سے مراد شریعت نہیں ہے بلکہ فطرت ہے۔ اور جنگ کا مقصد حکومت اسلامی قائم کرنا نہیں ہے بلکہ حالت فطری کا قیام ہے۔ قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو فطرت (نیچر) پر پیدا کیا ہے۔ قدیم زمانہ میں شرک اور جبری بادشاہت کے نظام نے اس حالت فطری کو ختم کر رکھا تھا۔ اصحاب رسول کو حکم دیا گیا کہ جنگ کرکے شرک اور جبری بادشاہت کا زور توڑ دو تاکہ اللہ کی تخلیق کے مطابق حالت فطری دوبارہ قائم ہو جائے۔ عبداللہ بن زبیر کے زمانہ میں جو لڑائی ہوئی ۔ اس میں حضرت عبداللہ بن عمر علیرہ رہے ۔ کچھ لوگوں نے ان سے شرکت کے لئے کہا۔ ان کے انکار پر انھوں نے یہی آیت پیش کی کہ ختم فتنے کا تو خود قرآن میں حکم ہے ، عبد اللہ ابن عمر نے فرمایا کہ قد فعلنا - یعنی وہ تو تم نے کر دیا۔ اب تم لوگ خود ساختہ جنگ چھیڑ کر مصنوعی طور پر دوبارہ ایک نیا فتنہ پیدا کر رہے ہو۔ ۱۲ نومبر ۱۹۹۴ ۹ نومبر کو مسٹر پی ور درا جن (P. Varadarajan) آئے ۔ وہ بھارتیہ ودیا بھون میں کام کرتے ہیں۔ ان کا ٹیلیویژن نمبر 6802184 ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ودیا بھون کے تحت بہت سے اسکول چل رہے ہیں۔ ہم نے اپنے طالب علموں کے لئے ایک کلچرل کورس رکھا ہے ۔ اس میں ہم انھیں کہانیوں پر مشتمل کتاب پڑھاتے ہیں۔ ہمارے چیئر مین نے ان کتابوں کو دیکھا تو کہا کہ یہ تو ساری کی ساری ہندو کہانیوں پر مشتمل ہیں ۔ ہم کو مسلم کہانیوں پر مشتمل کتابیں بھی تیار کرنا چاہئیں ۔ چنانچہ وہ اسلامی تاریخ سے دو درجن اخلاقی کہانیاں چاہتے ہیں جن کو وہ بچوں کے انداز میں لکھ کر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page