آغازِ کلام
Urdu book, p. 364
By Maulana Wahiduddin Khan
اپنی کتاب میں شامل کرسکیں۔ میں نے کہا کہ میں ضرور آپ کو ایسی کہانیاں دوں گا۔ ایک تعلیم یافتہ ہندو نوجوان شیکھر جھا (Himanshu Shekhar Jha) مجھ سے ملنے کے لئے آئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے اسلام کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ کرشن اور رام یہ دونوں پرا فٹ تھے۔ آپ اس میں ذرا بھی شبہ نہ کریں۔ یہ اسی طرح سے پرا فٹ تھے جیسے دوسرے پرا فٹ ہوتے ہیں۔ میں نے کہا کہ کرشن اور رام پرا فٹ تھے یا نہیں تھے، یہ تو بعد کی بات ہے۔ پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ وہ تھے بھی یا نہیں تھے۔ ۱۴ نومبر ۱۹۹۲ عباس محمود العقاد نے محمد عبدہ پر ایک کتاب لکھی ہے جو سلسلہ اعلام العرب کے تحت قاہرہ سے شائع ہوئی ہے۔ اس میں وہ لکھتے ہیں کہ محمد عبدہ کو جب سیاست اور سیاسی عمل سے بے رغبت ہو گئے تو انھوں نے کہا کہ میں سیاست سے اور ہر سیاسی چیز سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں حتیٰ کہ سیاست کے لفظ سے بھی : قال محمد عبدہ بعد أن رغب عن السياسة والعمل السياسي، اعوذ بالله من السياسة ومن لفظ السياسة ومن ساس ليسوس وسائس مسوس (صفحہ ۱۵۸) ۱۵ نومبر ۱۹۹۲ میرے لڑکے ڈاکٹر ثانی اثنین اور پرمود کار بترا پچھلے دو سال سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس سے دونوں کو بہت فائدہ ہے۔ ثانی اثنین کی استعداد سے مسٹر بترا کو فائدہ مل رہا ہے اور مسٹر بترا کی استعداد سے ثانی اثنین کو۔ میں نے سوچا کہ مل جل کر کام کرنے کے یہی مواقع پورے ہندوستان اور خود پاکستان میں بھر پور طور پر حاصل تھے۔ اور بہت سے ہندو اور مسلمان اس طرح کام کر بھی رہے تھے۔ مگر سطحی مسلم لیڈروں اور جھوٹے مسلم اخباروں نے سارا ذہن بگاڑ کر رکھ دیا۔ ان لیڈروں اور اخباروں نے مثبت واقعات کا چرچا نہیں کیا۔ البتہ کوئی منفی واقعہ مل گیا تو اس کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ حالانکہ منفی واقعہ اگر ایک فیصد تھا تو مثبت واقعہ ۹۹ فیصد۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader