آغازِ کلام
Urdu book, p. 365
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک مسلمان جو مرکزی گورنمنٹ میں افسر ہیں۔ انہوں نے مسلم افسران کی نفسیات کے بارہ میں بتایا کہ یہ لوگ شروع میں تو ملازمت کے جوش میں ہوتے ہیں۔ مگر جب وہ ۵۰ سال سے اوپر کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ہر ایک کو یہ خیال ستانے لگتا ہے کہ ہم تو صرف دنیا کمانے میں رہے۔ آخرت کی کمائی کچھ نہیں کی۔ انہوں نے اپنے بارہ میں اور بیشتر افسروں کے بارہ میں بتایا کہ ہم لوگ اسلام کی واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگر علماء نے ہمارے جیسے لوگوں کے لئے کوئی تعلیمی یا تربیتی انتظام نہیں کیا۔ روایتی قسم کے مولوی سے جب ہم بات کرتے ہیں تو وہ ہماری ضرورت کے مطابق ہمیں بتا نہیں پاتے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کسی مدرسہ میں ایک شعبہ کھلوا ئیں یا خود کوئی ادارہ کھول لیں۔ اس میں ہمارے جیسے لوگوں کو تھوڑے تھوڑے دن کے لئے بلایئے مثلاً چھٹیوں کے دن میں۔ یہ تجویز بے حد مفید اور ضروری ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسی کوئی صورت پیدا فرمائیں کہ اس قسم کے مسلمانوں کے لئے ایک تعلیمی اور تربیتی ادارہ جاری ہو سکے۔ ۷ نومبر ۱۹۹۴ء مسٹر آر کے سید (IAS) آجکل گورنر کشمیر کے ایڈوائزر ہیں۔ آج وہ ملاقات کے لئے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ۵۴ - ۱۹۵۳ میں وہ الٰہ آباد میں تھے اور ایچ ایل کالج میں کامرس کے طالب علم تھے۔ پروفیسر ایس وی ڈیسائی ان کے ساتھ تھے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ انڈیا نے بے شمار پیسہ کشمیر یوں کو دیا مگر وہ زیادہ تر کشمیر کے کچھ لیڈروں کی جیب میں چلا گیا ۔ اور ضائع ہوگیا : So much money has gone down the drains in Kashmir that even the drains are full. ۱۸ نومبر ۱۹۹۴ء موجودہ زمانہ میں مسلمانوں پر جتنی مصیبتیں آ رہی ہیں اس کا ایک ہی بنیادی سبب ہے ۔ اور وہ ہے دعوتی ذہن کا نہ ہونا ۔ مثلاً انگریز اور دوسرے یورپی لوگ جب ہندوستان میں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader