آغازِ کلام
Urdu book, p. 366
By Maulana Wahiduddin Khan
اور دوسرے مسلم ملکوں میں آئے تو مسلم رہنماؤں میں ان کے مقابلہ میں صرف نفرت کا جذبہ پیدا ہوا ۔ وہ ان کو باہر نکالنے کے در پے ہو گئے ۔ اگر ان مسلمانوں میں دعوتی ذہن ہوتا تو وہ سوچتے کہ یہ تو مدعو خود ہمارے پاس آگیا ہے ، آؤ انہیں اسلام کی دعوت پہنچائیں۔ اگر ہندوستان اور تمام ملکوں میں یہ ڈھانچہ چل پڑتا تو بیشتر یورپی لوگ اسلام قبول کر لیتے اور آج ہماری تاریخ اس سے بالکل مختلف ہوتی جو اب نظر آ رہی ہے۔ ۱۹ نومبر ۱۹۹۴ ہندوستان کے مسلم رہنماؤں نے ہندوؤں کے معاملہ میں ہمیشہ مجرمانہ سلوک کیا ہے۔ مسلم سلطنت کے زمانہ میں انہیں ہندوؤں کے ساتھ اعلیٰ برتاؤ کا معاملہ کرنا تھا مگر انھوں نے ان سے جنگ کی ۔ برٹش اقتدار کے زمانہ میں ان کے لئے دعوت کا موقع تھا۔ مگر انھوں نے ان سے مناظرہ بازی کی ۔ ۱۹۴۷ء کے بعد انھیں صبر کا طریقہ اختیار کرنا ہے مگر اب وہ احتجاج کا انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اگر خدا اکادیں وہی ہے جو قرآن وحدیث میں بتایا گیا ہے تو مدعو کے سلسلہ میں اس قسم کی مجرمانہ روش کے بعد مسلمانوں کا کوئی بھی دوسرا عمل اللہ تعالیٰ کے یہاں قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ خواہ بظاہر وہ کتنا ہی زیادہ اخلاص کے ساتھ کیا گیا ہو۔ اور کتنی ہی زیادہ مقدس شخصیات اس کے ساتھ شریک ہوں۔ قرآن کے مطابق ، دعوتی ذمہ داری میں کوتاہی کے بعد خود پیغمبر کی حیثیت بھی غیر متحقق ہو جاتی تھی۔ پھر امت کی حیثیت دعوتی کوتاہی کے بعد کیوں غیر متحقق نہ ہوگی۔ ۲۰ نومبر ۱۹۹۴ آج کے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس میں آخری صفحہ پر ایک خبر تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ الکشن کمیشن (موجودہ کمشنر ٹی این سیشن) نے سنٹرل حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ الکشن کے موقع پر سرکاری جہاز اور ہیلی کاپٹر کو اسے استعمال کی اجازت دے تاکہ سکم ، گوا، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں اگلے ماہ ہونے والے الکشن کی نگرانی کی جاسکے۔ اس سلسلہ میں خبر میں جو لفظ تھا وہ یہ تھا: 'for overseeing election related work.'

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader