آغازِ کلام
Urdu book, p. 367
By Maulana Wahiduddin Khan
اور سی انگ (بالائی نگرانی) کا لفظ انڈسٹریل دور کی پیداوار ہے۔ فضا میں بلند ہو کر اوپر سے نگرانی کرنا پہلے ممکن نہ تھا، اس لیے پہلے اس قسم کا لفظ بھی نہیں بن سکتا تھا۔ جدید صنعتی دور نے اس قسم کی بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں جو گویا مذہبی عقائد کی تمثیل یا ان کا مظاہر ہ ہیں۔ ان کو دیکھ کر مجھے خیال آتا ہے کہ جدید صنعتی دور کو خود خدا نے شاید اسی لئے ظاہر فرمایا تا کہ حقائق اسلامی یا معتقدات اسلامی پر مظاہر اتی استدلال قائم کیا جا سکے۔ ۲۱ نومبر ۱۹۹۴ ایک صاحب کا خط موصول ہوا ہے ۔ مگر اس پر مکتوب نگار کا پتہ درج نہیں کہ ان کا جواب دیا جا سکے۔ موصوف لکھتے ہیں کہ آپ اپنے نقطہ نظر کو مثبت نقطہ نظر کہتے ہیں، اور دوسروں کے نقطہ نظر کو منفی نقطہ نظر ۔ میں مانتا ہوں کہ دوسروں کا نقطہ نظر منفی ہے لیکن اگر آپ کا مثبت نقطہ نظر ہے، جیسا کہ آپ کہتے ہیں۔ تو اس کا مثبت نتیجہ نکلنا چاہیے ۔ جب اس کا بھی مثبت نتیجہ نہیں نکل رہا ہے تو اس سے ثابت ہوا کہ آپ کا نقطہ نظر بھی منفی ہے۔ یہ غلط منطق سے غلط نتیجہ نکالنا ہے۔ میرا نقطہ نظر ابھی تک قومی سطح پر قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ قومی سطح پر جو نقطہ نظر رائج ہے وہ وہی منفی نقطہ نظر ہے۔ میرا نقطہ نظر انفرادی طور پر رسالہ کے قاریوں کو اپیل کرتا ہے ۔ چنانچہ ہزاروں لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم الرسالہ پڑھنے سے پہلے جذباتھی تھے ۔ اب ہمارے اندر پختگی آگئی۔ اس طرح انفرادی طور پر ہمارے مشن کا نتیجہ نکل رہا ہے۔ قومی سطح پر تو اس نقطہ نظر کا نتیجہ نکلے گا جو عملاً قوم نے اختیار کر رکھا ہو ۔ ۲۲ نومبر ۱۹۹۳ پاکستان میں اپوزیشن کے لیڈر نواز شریف نے گھونسہ سکا کا جلوس نکالنا طے کیا۔ اس کے جواب میں حکمران پارٹی نے اعلان کیا کہ ہم لاٹھی ڈنڈا سے جلوس کا مقابلہ کریں گے۔ جو پاکستان ہندو مسلم جھگڑے کے خاتمہ کے نام پر بنا تھا، وہ شدید انداز میں مسلم مسلم جھگڑے کا شکار ہو رہا ہے۔ اصل یہ ہے کہ سماجی جھگڑے کا خاتمہ زمینی تقسیم سے نہیں ہوتا، بلکہ صبر و اعراض کا اصول اختیار کرنے سے ہوتا ہے۔ یہی اصول ہندوستان اور پاکستان کے لئے ہے، اور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader