آغازِ کلام
Urdu book, p. 368
By Maulana Wahiduddin Khan
یہی اصول ساری دنیا کے لئے۔ ہندوستان ٹائمز (۲۳ نومبر) میں اس کے واشنگٹن کے کرسپانڈنٹ مسٹر این سی من کی چھپی ہوئی ایک رپورٹ چھپی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کے تحت مسٹر ایمرسن (Steve Emerson) نے ایک ڈاکیومینٹری فلم تیار کی ہے۔ اس کا نام ہے جہاد ان امریکا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامک ملٹنٹ جو امریکہ سمیت ساری دنیا میں سرگرم ہیں، وہ ایک عالمی اسلامک ایمپائر بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ کی سی آئی اے نے افغان لڑائی کے دوران تین بلین ڈالر کی قیمت کا ہتھیار افغانی مجاہدین کو دیا تھا۔ افغان۔ روس جنگ کے خاتمہ کے بعد اس کا بہت سا حصہ بچ گیا۔ اب یہ ہتھیار اسلامی ملٹنٹ جگہ جگہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس میں فلسطینیوں کے قائم کردہ اقصی وژن ویڈیوز کا ذکر ہے جس میں ایک فلسطینی نوجوان کہتا ہے کہ ہم یہودیوں کے خون سے جنت خریدتے ہیں: We buy paradise with the blood of Jews. ایک اور اسلامک ایکٹوسٹ کہتے ہیں کہ اللہ کے نام پر ہمیں کافروں کے ملک کو فتح کرنا ہے۔ اگر وہ ہمارے راستہ میں رکاوٹ بنیں گے تو ہم ان کو تباہ کر دیں گے: We must conquer the lands of the infidels in the name of Allah. If they stand in our way, we must destroy them. (p. 14) اس قسم کا اسلام اسلام کی نفی ہے۔ اسلام کا اصل نشانہ دعوت ہے۔ اور اس قسم کا جنگجو یا نہ اسلام مدعو کو اسلام سے متنفر کر کے اس کا امکان ہی ختم کر دیتا ہے۔ کہ اس کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کی جائے اور وہ سنجیدگی کے ساتھ اس پر غور کرے۔ نئی دہلی کے نہرو میوزیم (تین مورتی ہاؤس) میں ایک سیمینار تھا۔ یہاں تقریر کرتے ہوئے میں نے کہا کہ ہندوستان میں سیاسی بگاڑ کا بنیادی سبب یہ ہے کہ آزادی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader