آغازِ کلام
Urdu book, p. 369
By Maulana Wahiduddin Khan
(19۴۷) کے بعد جب یہاں قومی حکومت بنی تو پوری حکومت فریڈم فائٹرز کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ جہدوجہد آزادی کے دور میں اور اس کے بعد بھی فریڈم فائٹرز کو اتنا زیادہ گلوربفائی کیا گیا اور ان کو اس طرح ہیرو بنایا گیا کہ ملک کے نیم خواندہ یا ناخواندہ ووٹروں کے لئے دوسرا کوئی چوائس ہی باقی نہ رہا۔ فریڈم فائٹرز بلاشبہ اچھے فائٹر تھے، مگر وہ ناگزیر طور پر اچھے ایڈمنسٹریٹر نہیں تھے : Freedom fighters were good fighters, but not necessarily good administrators. ۲۵ نومبر ۱۹۹۴ کسی مغربی مفکر کا قول ہے کہ حکومت صرف حکومت کے لئے ہے، وہ بزنس کے لئے نہیں ہے : Government is for governing. not for business. یہ قول ہندوستان پر بالکل پورا اترتا ہے۔ یہاں آزادی کے بعد بڑے پیمانے پر پبلک سیکٹر قائم کیا گیا۔ پبلک سیکٹر گویا حکومت کا تجارت کرنا تھا۔ مگر یہ تجربہ سخت ناکام ہوا۔ بے شمار ناقابلِ تلافی نقصان کے بعد اب موجودہ وزیرِ مالیات ڈاکٹر من موہن سنگھ پبلک سیکٹر کو ختم کرکے نجی کاری (privatization) کا عمل جاری کئے ہوئے ہیں۔ ۲۶ نومبر ۱۹۹۴ بعض چڑیوں کے بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو وہ نرم گوشت کے ٹکڑے کی مانند ہوتے ہیں۔ ان کے جسم پر بال نہیں ہوتا۔ ان کی آنکھیں بھی بند ہوتی ہیں، ان کی ہر ضرورت مکمل طور پر اپنی ماں کے اوپر منحصر ہوتی ہے۔ ماں اِدھر اُدھر جا کر ان کے لئے غذا تلاش کرتی ہے۔ وہ چاول یا دانہ نہیں لاتی۔ کیوں کہ بچہ دانے کو ہضم نہیں کر سکتا۔ وہ چھوٹے کیڑے سے اپنی چونچ میں پکڑ کر لاتی ہے۔ گھونسلے میں بیٹھا ہوا بچہ آہٹ پا کر اپنا منہ کھول دیتا ہے اور ماں اپنی چونچ کی مدد سے کیڑے کو اس کے منہ میں ڈال دیتی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader