Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 370

By Maulana Wahiduddin Khan

میں سمجھتا ہوں کہ یہ بچے عجز کی مکمل تصویر ہوتے ہیں۔ وہ عجز تمام کو متمثل کرتے ہیں فطرت میں یہ منظر شاید اس لئے رکھا گیا ہے تاکہ انسان ان کو دیکھ کر اپنے عجز کا ادراک کرے۔ انسان بھی سراپا عجز ہے۔ فرق یہ ہے کہ چڑیا کا بچہ اپنے ظاہر کے اعتبار سے بھی عاجز ہے۔ اور انسان کو اس امتحان میں کھڑا کیا گیا ہے کہ وہ خود اپنے شعور کے تحت اپنی حقیقت عجز کی معرفت حاصل کرے۔ ۲۷ نومبر ۱۹۹۴ پرجوش تقریر کرنے کا نام لیڈر ی نہیں۔ اور نہ قوم کو ٹکرائؤ کے راستہ پر دوڑانا لیڈری ہے۔ لیڈری ایک دانش مندانہ عمل کا نام ہے۔ دانش مند لیڈر کا رول صرف وہ شخص ادا کر سکتا ہے جو ذاتی مصلحتوں سے اوپر اٹھ جائے جو اپنی ذات کے تقاضوں سے زیادہ اصول کے تقاضوں کو اہمیت دے۔ جس کا حال یہ ہو کہ وہ اس چیز سے بے نیاز ہو جاتے جو لوگوں کی طرف سے ملتی ہے اور اپنی ساری توجہ اس چیز کی طرف کر دے جو خدا کی طرف سے اہل حق کو دیا جاتا ہے۔ ۲۸ نومبر ۱۹۹۴ بنجیمن ڈزرائیلی (Benjamin Disraeli) نے کہا کہ اپنے آپ کو درست بنانے کے مقابلہ میں دوسروں پر تنقید کرنا کتنا زیادہ آسان ہے : How much easier it is to be critical than to be correct. تنقید کرنے کے لئے صرف زبان سے بولنا یا قلم سے لکھ دینا کافی ہے۔ مگر درست بننے کے لئے سیکڑوں عملی اسباب جمع کرنے پڑتے ہیں۔ اپنے نفس کو دبانا ہوتا ہے ۔ اپنے مفاد کو نظر انداز از کرنا پڑتا ہے۔ اسی فرق نے تنقید کو آسان بنا دیا ہے اور درست عمل کو مشکل کر دیا ہے۔ تین روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے میں اسپین میں تھا۔ یہاں کے ماحول میں میری زبان سے کچھ مخصوص دعائیں نکلیں۔ میرا احساس ہے کہ اللہ کی یاد اور دعاؤں کا معاملہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page