آغازِ کلام
Urdu book, p. 372
By Maulana Wahiduddin Khan
وصی اللہ ندوی صاحب اس وقت دہلی یونیورسٹی میں ایم اے عربی کے طالب علم ہیں۔ وہ گونڈہ (منگاپور) کے علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ یہ علاقہ ہمالیہ کی ترائی میں نیپال کے قریب واقع ہے۔ یہاں کثرت سے جنگلات ہیں اور زیادہ تر لکڑی کا کاروبار ہوتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی سمیع اللہ خاں علی گڑھ سے انجینئرنگ کا کورس کر کے آئے۔ وہ جوشیلے آدمی تھے۔ چنانچہ ہندو ٹھیکیداروں سے ان کا ٹکراؤ ہو گیا۔ انھوں نے ایک بڑے ہندو ٹھیکیدار کو قتل کرا دیا۔ اس کے بعد ہندوؤں نے سمیع اللہ خاں کو بھی مار ڈالا۔ اس وقت ان کی عمر ۲۳ سال تھی۔ اس کے بعد رشتہ دار اور دوست آئے۔ انھوں نے وصی اللہ صاحب کو کہا کہ تمہیں اپنے بھائی کا بدلہ لینا چاہئے۔ وصی اللہ صاحب نے بتایا کہ انھوں نے کچھ شمارے الرسالہ کے پڑھے تھے۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ جاپان نے کس طرح امریکہ کے ظلم کو بھلا کر اپنی تعمیر کی۔ چنانچہ انھوں نے اپنے احباب سے کہہ دیا کہ میں انتقام نہیں لوں گا بلکہ میں تاریخ جاپان کو دہراؤں گا۔ چنانچہ انھوں نے قتل کے واقعہ کو بھلا کر اپنی زندگی کی تعمیر شروع کر دی۔ انھوں نے بتایا کہ علاقہ کے جو ہندو میرے بھائی کے دشمن بن گئے تھے وہ آج میرے دوست بنے ہوئے ہیں اور میرا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ اور میرے کام میں تعاون بھی کرتے ہیں۔ ۳ دسمبر ۱۹۹۴ محمد وسیم الحق صاحب دہلی سے مسلمانوں کا ایک انگریزی اخبار نکالنا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں عرب ملکوں نے ان کو مالی امداد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہم کسی ہندو کو اس کا ایڈیٹر بنائیں گے۔ جس طرح مسٹر جناح نے ۱۹۳۷ سے پہلے اپنے اخبار ڈان کے لئے پوتھن جوزف کو ایڈیٹر بنایا تھا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے مسٹر کلدیپ نیر کا نام لیا۔ میں نے کہا کہ جس مسلم اخبار کے ایڈیٹر کلدیپ نیر جیسے لوگ ہوں اس کو ہندو کبھی نہیں پڑھ سکتے۔ کیوں کہ ہندو کی نظر میں کلدیپ نیر ایک پرو مسلم شخص ہیں۔ آپ کو اس کے بجائے ایک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader