Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 373

By Maulana Wahiduddin Khan

برل ہندو کو تلاش کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر دلیپ پیڈگاؤکر۔ انھوں نے اس سے اتفاق کیا۔ کلکتہ کے اخبار مشرق کے چیف ایڈیٹر ایم ڈبلیو حق (406748 .Tel) ملاقات کے لئے آئے ۔ گفتگو کے دوران اقبال کا ذکر آیا۔ میں نے کہا کہ اس معاملہ میں مجھ میں اور دوسروں میں صرف یہ فرق ہے کہ دوسرے لوگ اقبال کے اس شعر کو پکڑتے ہوئے ہوئے ہیں کہ لڑا دے ممولے کو شہباز سے۔ اس کے برعکس میں اقبال کے اس دوسرے شعر پر عامل ہوں کہ : جب تک نہ زندگی کے حقائق پہ ہو نظر تیرا نہ جانچ ہو سکے گا حریف سنگ مزید یہ کہ پہلا شعر بانگ درا کا ہے جو اقبال کا ابتدائی کلام ہے اور دوسرا شعر ضرب کلیم کا ہے جو اقبال کا آخری کلام ہے ۔ اس طرح یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ پہلا شعر منسوخ ہے اور دوسرا شعر اس کا ناسخ ہے۔ ۵ دسمبر ۱۹۹۳ آج دوپہر کو سوامی اوم پورن سوتنترا (ہیسلی روڈ، نئی دہلی) کی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی میٹنگ تھی۔ اس میں تعلیم یافتہ ہند و تقریباً ۳۰ کی تعداد میں شریک ہوئے۔ موضوع یہ تھا کہ گاندھی کے خوابوں والا ”نیو انڈیا“ کس طرح بنایا جائے ۔ اس میٹنگ میں ایک مسٹر جین بھی تھے۔ وہ ہریانہ میں منسٹر رہے ہیں۔ اور مرکزی پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری عمر اب ۸۰ سال ہے۔ میں نے اپنی عمر کے ۶۰ سال پال ٹکس میں گزارے ہیں۔ اپنے تجربہ کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ سنگھرش کے بغیر ہمیں کامیابی نہیں مل سکتی ۔ اگر ہمیں عوام کو اپنے ساتھ لینا ہے تو ہم کو سنگھرش کا طریقہ اختیار کرنا ہوگا (انتقال سٹر جن ، ۱۹۹۴) عوام کو ابھارنے کے لئے یہ بات درست ہے مگر کسی مثبت مقصد کے لئے وہ اتنی ہی غلط ہے۔ اس لئے کہ سنگھرش کا طریقہ اختیار کرنے کے لئے ایک دشمن کھڑا کرنا پڑتا ہے۔ سامنے جب تک ایک دشمن نہ ہو، سنگھرش نہیں ہو سکتا۔ دشمن کو نشانہ بنا کر تحریک چلاتے ہی تحریک مکمل طور پر منفی ہو جاتی ہے۔ اور منفی تحریک سے کبھی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ خود

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page