آغازِ کلام
Urdu book, p. 374
By Maulana Wahiduddin Khan
گاندھی کی زندگی اس کی مثال ہے۔ انھوں نے انگریزوں کے خلاف سنگھرش پر تحر یک چلائی۔ اس طریق عمل نے ۱۹۴۷ سے پہلے ان کو ہیرو بنا دیا۔ لیکن انگریزوں کے ہٹتے ہی گاندھی زیرِون گئے۔ آزاد ہندوستان میں گاندھی کے لئے یا گاندھی وادیوں کے لئے مزید اپنا تعمیری رول ادا کرنا ناممکن ہو گیا۔ کیوں کہ اب کوئی دشمن موجود نہ تھا جس کے خلاف سنگھرش کیا جاسکے۔ سنگھرش کا طریقہ تخریب کے لئے کار آمد ہے مگر وہ تعمیر کے لئے اتنا ہی زیادہ مضر ہے۔ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ لکھنو کے پروفیسر یونس نظامی (0522-266738 .Tel) الرسالہ کے مستقل قاری ہیں۔ انھوں نے اس کے بارہ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا: الرسالہ کے مطالعہ سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ وہ آدمی کے اندر روح جذبہ بیدار کرتا ہے ـــ اعتماد علی اللہ اور اعتماد علی النفس۔ دوسری بات انھوں نے یہ کہی کہ جو لوگ الرسالہ کی مخالفت کرتے ہیں ان سے میں کہتا ہوں کہ الرسالہ کے پیغام کو اس نظر سے دیکھو کہ وہی واحد قابل عمل پیغام ہے۔ اگر آپ اس کے مخالف ہیں تو بتائیے کہ اس کے علاوہ دوسرا قابل عمل طریقہ کیا ہے کیونکہ طریقہ وہی ہے جو قابل عمل ہو۔ جو طریقہ قابل عمل نہ ہو وہ کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔ ۷ دسمبر ۱۹۹۲ عبد الحسیب خاں صاحب ملاقات کے لئے۔ وہ کراچی (گلشن اقبال) میں رہتے ہیں۔ ان کا دواؤں کا بزنس ہے (4968253,6970256 .Tel) گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ بھوپال میں میرے عزیز ہیں۔ ان سے ملنے کے لئے آیا ہوں، مگر میں صرف ۴ دن رہ سکوں گا۔ کراچی میں میرے بچے ہیں۔ اور وہاں زندگی اس قدر غیر محفوظ ہے کہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے یہاں زیادہ ٹھہرنا ممکن نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں ہر روز ایک درجن آدمیوں کے قتل کا اوسط ہے۔ میں نے کہا کہ ۱۹۴۷ سے پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اس لئے ہمیں پاکستان کی ضرورت ہے۔ پھر پاکستان میں مسلمان کیوں نہیں مل کر رہ رہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader