آغازِ کلام
Urdu book, p. 376
By Maulana Wahiduddin Khan
مشہور مسجد کو دیکھا۔ مسجد قرطبہ پر ان کی ایک مشہور نظم بھی موجود ہے۔ واپسی کے بعد ڈاکٹر شیخ محمد اکرام کے نام ایک خط میں اقبال نے لکھا: مسجد قرطبہ کو دیکھ کر انھیں جو روحانی بلندی ملی وہ اس سے قبل انھیں کبھی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ (اقبال نامہ، جلد دوم، مطبوعہ لاہور ۱۹۵۱ صفحہ ۳۲۲) اس میں شک نہیں کہ مسجد قرطبہ اپنی عمارت کے اعتبار سے بہت عظیم ہے۔ میں بھی ۱۹۹۲ میں اسپین گیا ہوں۔ مگر مجھے بہت تعجب ہے کہ اقبال جیسے مفکر اور فلسفی کو انسانی ساخت کی عمارت کو دیکھ کر روحانی بلندی حاصل ہوئی۔ حالانکہ مجھے تو ایک پتی کو یا ایک ذرہ کو دیکھ کر اس سے زیادہ روحانی بلندی ملتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ روحانی بلندی کا منبع آلاء اللہ ہیں نہ کہ قرطبہ اور غرناطہ کی انسانی تعمیرات۔ ۱۰ دسمبر ۱۹۹۳ مولانا شکیل احمد قاسمی (میرٹھ) نے بتایا کہ ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کو میرٹھ کے مقامی لیڈروں نے یہ کال دی کہ بابری مسجد کو توڑنے کی دوسری برسی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے۔ لوگ اپنے بازو میں سیاہ پٹی باندھیں۔ اپنی دکانیں بند رکھیں۔ مسجدوں میں جا کر دعا کریں۔ مقامی حکام کے یہاں جا کر میمورنڈم پیش کریں کہ بابری مسجد کو دوبارہ اسی جگہ بنایا جائے۔ مگر میرٹھ کے مسلمانوں نے اس کال کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ انھوں نے اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا۔ حتی کہ میرٹھ میں اس موضوع پر کوئی جلسہ تک نہیں ہوا۔ لیڈروں نے جو پوسٹر دیواروں پر لگوائے تھے اس کو لوگوں نے پھاڑ کر پھینک دیا۔ یوم سیاہ منانے کی یہ کال مسلم لیگ وغیرہ وغیرہ سے وابستہ لوگوں نے دی تھی ۔ مولانا تشکیل صاحب نے بتایا کہ لوگ یہ کہتے، ہوئے سنے گئے کہ اس مسئلہ کو سڑک پر لاکر ایک بار جو غلطی ہو چکی ہے اب اس کو دہرانے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ اس طریق کار نے پوری قوم کو ذلت میں مبتلا کر دیا۔ بابری مسجد کے کیس کو اگر اجرا جودھیا ہی میں انفرادی طور پر اٹھایا جاتا تو ہار کی صورت میں وہ انفرادی ہار ہوتی۔ لیکن اس کو پوری مسلم قوم کا مسئلہ بنا کر اٹھانے کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب جو ہار ہوئی وہ ایک اجتماعی ہار بن گئی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader