آغازِ کلام
Urdu book, p. 377
By Maulana Wahiduddin Khan
اا دسمبر ۱۹۹۴ مولاناشکیل احمد قاسمی (میرٹھ) نے بتایا کہ میرٹھ میں سب سے زیادہ ٹاپ کا اسکول سینٹ میری اسکول ہے۔ اس کی بہت زیادہ فیس ہے اور داخلہ کی شرائط بہت سخت ہیں۔ بچہ کے گار جین تک کا انٹرویو لیا جاتا ہے۔ وغیرہ ایک ہندو ٹھیلہ والا اپنے بچہ کو لے کر وہاں گیا۔ اور پرنسپل سے کہا کہ اس کو داخل کر لیجئے۔ پرنسپل نے کہا کہ یہاں تمہارے لڑکے کا داخلہ نہیں ہو سکتا۔ یہاں بہت زیادہ فیس ہوتی ہے۔ تم اس کو ادا نہیں کر سکتے۔ دوسرے اسکول بہت سے ہیں جہاں فیس کم ہے ۔ وہاں اپنے بچہ کو داخل کر دو۔ ٹھیلہ والے نے کہا کہ میں زیادہ محنت کروں گا اور آپ کی جو بھی فیس ہے اس کو ادا کر دوں گا۔ پرنسپل نے کہا کہ یہ صرف فیس کا معاملہ نہیں ہے۔ ہم گار جین کا بھی انٹرویو لیتے ہیں۔ جس گھر میں انگریزی بولنے کا ماحول ہو اسی کو داخل کرتے ہیں اور تم تو جاہل ہو پھر ہم کیسے تمہارے بچہ کو لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ٹھیلہ والا پرنسپل کے پاؤں پر گر پڑا اور رونے لگا۔ اس نے کہا کہ مجھے تو بس آپ ہی کے اسکول میں اپنے بچہ کو داخل کرنا ہے اور یہیں پڑھانا ہے۔ اب پرنسپل کے لئے کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس نے فارم منگوایا اور خود ہی اس کو پر کر کے اس کے بچہ کو داخل کر لیا۔ اس واقعہ میں یہ سبق ہے کہ آدمی اگر لیاقت کی سطح پر اہل نہ ہو تب بھی اس کے لئے دروازہ بند نہیں۔ وہ طلب کی سطح پر ثبوت دے کر اپنے مقصد کو حاصل کر سکتا ہے۔ ۱۳ دسمبر ۱۹۹۳ دہلی کے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز (۱۲ دسمبر) میں میرا ایک مضمون چھپا ہے اس کا عنوان ہے : ہندوستان میں اسلام (Islam in India) اس میں واضح طور پر دعوت کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں اگر ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت کو ختم کر دیا جائے تو اس کے بعد نہایت آسانی سے یہاں اسلام پھیلنے لگے گا۔ اس سلسلہ میں قابل نصیحت بات یہ ہے کہ اس قسم کا ایک دعوتی مضمون ایک ایسے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader