آغازِ کلام
Urdu book, p. 378
By Maulana Wahiduddin Khan
اخبار میں چھپاتا ہے جس کو ہندو چلاتے ہیں۔ اس کے باوجود انھوں نے اس کو اپنے درمیانی صفحہ پر چھاپا۔ پھر آج صبح سب سے پہلا جو ٹیلیفون آیا وہ سوامی اوم پورن سوتنتر کا تھا۔ انھوں نے مبارک باد دی کہ آج، ہمیں اسی قسم کے مضامین کی ضرورت ہے۔ ۱۳ دسمبر ۱۹۹۴ کچھ مسلمان ملاقات کے لئے آئے۔ انھوں نے کہا کہ آپ ہندوؤں کے ساتھ مل جل کر رہنے کی بات کرتے ہیں۔ یہ تو ممکن ہی نہیں۔ کیونکہ قرآن میں بتا دیا گیا ہے کہ مسلمانوں سے سب سے زیادہ عداوت رکھنے والے گروہ دو ہیں ۔۔۔ یہودی اور مشرکین (المائدہ ۱۲) اس کے مطابق، ہند و مشرکین تو مسلمانوں کے سب سے زیادہ بڑے دشمن ہیں۔ پھر ان کے ساتھ مل جل کر رہنا کس طرح ممکن ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ قرآن کی اس آیت کا مطلب یہ نہیں۔ پہلی بات یہ کہ اس آیت میں جو چیز ہے وہ اعلان خداوندی ہے نہ کہ قول مومنین۔ یعنی خدا نے اپنے علم کے مطابق ایک گروہ کی بابت ایسا اعلان فرمایا۔ مسلمانوں کے لئے جائز نہیں کہ وہ خود اپنی رائے سے یہ فیصلہ کریں کہ فلاں قوم ابدی طور پر دشمن اسلام ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ خدائی اعلان اتمام حجت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس کا تعلق پیغمبر کے مخاطبین اول سے ہے۔ یہاں "مشرکین" سے مراد نسل مشرکین نہیں ہے۔ بلکہ اس سے مراد وہ معاصر مشرکین ہیں جو پیغمبرانہ دعوت اور اتمام حجت کے با وجود توحید کے منکر بنے رہے۔ ہندوستان کے لوگوں پر سرے سے دعوت کا کام ہی نہیں کیا گیا اس لئے وہ اس آیت کا مصداق بھی نہیں بن سکتے۔ ۱۴ دسمبر ۱۹۹۳ مسند احمد میں یہ روایت ہے کہ ان الله اذا احب قوماً ابتلاهم (اللہ جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو اس کو مصیبت میں ڈال دیتا ہے اس حدیث کی روشنی میں اگر موجودہ مسلمانوں کے معاملہ کو دیکھا جائے تو یہ کہنا صحیح ہوگا کہ موجودہ مسلمانوں کو جو مسائل پیش آ رہے ہیں وہ خدا کی رحمت ہیں۔ مصیبت آدمی کی خفیہ صلاحیتوں کو جگاتی ہے۔ یہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader