Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 379

By Maulana Wahiduddin Khan

مصائب مسلمانوں پر اس لئے ڈالے جا رہے ہیں کہ وہ بیدار ہو جائیں۔ اور ایک زندہ قوم کی حیثیت سے دنیا میں اپنا عمل کر سکیں۔ آج سپر ہاؤس (نئی دہلی) میں ایک جلسہ تھا۔ اس کا انتظام سودیشی جاگرن منچ نے کیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر نے اپنی پر جوش تقریر میں کہا کہ اڈیشہ میں ایک عورت نے غریبی کی وجہ سے اپنے بچہ کو ایک ہزار روپیہ میں بازار میں بیچ دیا۔ یہ حالت ہے ہمارے دیش کی۔ یہاں پہنچایا ہے کانگریس نے ہمارے دیش کو۔ یہ ایک استثنائی واقعہ کا جنرلائزیشن ہے۔ مذکورہ لیڈر اگریہ کہتے کہ ہندوستان کے ۸۰ کروڑ لوگوں میں سے ایک عورت نے ایسا کیا کہ اس نے اپنے بچہ کو بازار میں بیچ دیا تو یہ ایک بیان و واقعہ ہوتا۔ مگر جب انھوں نے مذکورہ انداز میں بات کہی تو انھوں نے ایک استثناء کو عام بنا کر پیش کیا۔ استثنائی واقعات کا یہ جنرلائزیشن موجودہ زمانہ کی قیادت اور صحافت دونوں میں عام ہے۔ وہ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں میں ہے۔ اسی انداز اظہار نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تمام جھگڑے پیدا کر رہے ہیں۔ ۱۶ دسمبر ۱۹۹۴ء دین کو جاننے کی دو سطحیں ہیں۔ ایک ہے معلومات کی سطح پر جاننا۔ اور دوسرا ہے معرفت کی سطح پر جاننا۔ معلومات کی سطح پر دین کو ہر شخص جان سکتا ہے۔ مگر معرفت کی سطح پر دین کو جاننا صرف اسی انسان کے لئے ممکن ہے جس کے ایمان نے اس کو تقویٰ کے درجہ میں پہنچایا ہو۔ تقویٰ آدمی کو ایک سنجیدہ اور حساس انسان بنا دیتا ہے۔ اور سنجیدہ اور حساس انسان ہی حقائق کی معرفت حاصل کر سکتا ہے۔ ۱۷ دسمبر ۱۹۹۴ء گاندھی بھون ( دہلی یونیورسٹی) میں ایک سیمنار تھا۔ اس میں دہلی کے ذہین اور تعلیم یافتہ لوگ آئے تھے۔ زیادہ تر پروفیسر کلاس کے لوگ تھے۔ میں واحد مسلمان تھا۔ اس سیمنار

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page