Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 380

By Maulana Wahiduddin Khan

National alternative : کا عنوان بحث تھا اس سیمینار میں تقریباً تیس آدمی شریک ہوئے ۔ مگر میں نے دیکھا کہ ہر آدمی غیر متعلق (irrelevant) بول رہا ہے ۔ ایک صاحب سے اپنا تاثر ظاہر کرتے ہوئے میں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے دانشور طبقہ کا concern دلش نہیں ہے ۔ اگر دیش اس کا concern ہوتا تو وہ کبھی اس طرح کی غیر متعلق باتیں نہیں کرتے ۔ مثلاً اپنی بیٹی کی شادی ہر آدمی کا کنسrn ہوتا ہے ۔ اس لئے بیٹی کی شادی کے معاملہ میں کوئی بھی اس طرح کی غیر متعلق بات نہیں کرتا ۔ ۱۸ دسمبر ۱۹۹۲ ۲۱ - ۲۲ نومبر ۱۹۹۲ کی درمیانی رات میں پولیس نے ندوہ کے اطہر ہاسٹل کے کمرہ ۲۰ پر چھاپہ مارا ۔ پولیس کا خیال تھا کہ اس کمرہ میں کوئی دہشت گرد کشمیری چھپا ہوا ہے ۔ مگر ایسا کوئی طالب علم وہاں نہیں نکلا ۔ طلبہ کی طرف سے مزاحمت پر پولیس نے ہوائی گولی چلائی ۔ اس سے کچھ طلبہ معمولی طور پر زخمی ہو گئے ۔ آج کے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس میں اس سلسلہ میں مولاناسید ابو الحسن علی ندوی (ناظم ندوہ) کا انٹرویو چھپا ہے ۔ انھوں نے شاید انٹرویو ر سے تلخ انداز میں گفتگو کی ۔ چنانچہ اس نے اپنی رپورٹ کی سرخی ان الفاظ میں قائم کی ہے : Nadwa raid leaves Ali Mian a bitter man. ندوہ کے پندرہ روزہ اخبار تعمیر حیات ( ۲۵ نومبر ۱۹۹۲ ) میں اس پر نہایت تیز و تند مضامین چھاپے گئے ہیں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اس موقع کو ندوہ والے استعمال نہ کر سکے ۔ تعمیر حیات نے اس سلسلہ میں جو ادار یہ لکھا ہے اس کا عنوان ہے ۔ اسلامی تشخص کو مٹانے کی ایک کوشش ۔ یہ محض ایک منفی رد عمل ہے ۔ مثبت رد عمل یہ تھا کہ اہل ندوہ اس واقعہ کو اسلامی مدارس کے تعارف کے لئے استعمال کرتے ۔ پولیس کے اس چھاپہ سے ندوہ "نیوز" میں آگیا تھا ۔ اگر اہل ندوہ اپنے ہوش و حواس کو بجار کہتے تو وہ ندمت کا انداز چھوڑ کر تعارف کا انداز اختیار کرتے ۔ پریس کانفرنس ، جلسہ اور مضامین کے ذریعہ وہ انگریزی اور ہندی پریس میں یہ بتاتے کہ اسلامی مدارس کا نصاب کیا ہے ۔ وہاں کس طرح نوجوانوں کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page