آغازِ کلام
Urdu book, p. 381
By Maulana Wahiduddin Khan
تربیت دی جاتی ہے ۔ وغیرہ ۔ مگر دعوتی مزاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ ندمت سے آگے نہ جاسکے۔ میرے بڑے بھائی عبدالعزیز خاں صاحب نے لائٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے نام سے جو کمپنی بنائی تھی اس کے وہ خود چیئر مین تھے اور ان کے لڑکے شکیل احمد صاحب فینجنگ ڈائرکٹر تھے ۔ اکتوبر ۱۹۸۱ میں دونوں کے درمیان اختلاف ہو گیا یہاں تک کہ شکیل احمد صاحب کمپنی سے الگ ہو گئے۔ میرے بھائی اس کے بعد دہلی آلے تھے ۔ میری ڈائری میں ۱۲ مارچ ۱۹۸۲ء کو کو انھوں نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا کہ ۲۰ دسمبر ۱۹۲۹ کو جب والد صاحب کا انتقال ہوا تو دشواریوں کا پہاڑ سر پر گر پڑا ۔ خاندان والے سانپ کی طرح پھن نکال کر چاروں طرف کھڑے ہو گئے ۔ مگر اس سے بھی زیادہ بڑی پریشانی ۲ اکتوبر ۱۹۸۱ کو پیش آئی۔ بھائی صاحب کا اشارہ اپنے بیٹے شکیل احمد کی طرف تھا۔ شکیل احمد خاں دہلی سے آئے تو ان سے اس کا ذکر ہوا ۔ اب حقیقت معلوم ہوئی ۔ اصل یہ ہے کہ اختلاف پیدا ہونے کے بعد شکیل احمد خاں نے آفس جانا بند کر دیا تھا ۔ اور اللہ آباد میں اپنے گھر کے اندر رہنے لگے تھے ۔ اس وقت انھوں نے اپنے گھر پر کسی سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ میں اپنے آپ کو گولی مار لوں گا۔ یہ بات بھائی صاحب تک اس طرح پہنچی کہ شکیل احمد نے کہا ہے کہ میں ابا کو گولی مار دوں گا۔ آخر عمر میں بھائی صاحب کو معلوم ہو گیا کہ یہ سراسر غلط نہی تھی ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غلط نہی کتنی زیادہ خطر ناک ہو سکتی ہے۔ ۲۰ دسمبر ۱۹۹۳ء حضرت عمر بن عبدالعزیز اسلامی تاریخ کی ایک استثنائی شخصیت ہیں۔ جوانی کی عمر میں وہ ایک خوش فکر اور خوش باش آدمی تھے۔ مگر بعد کو وہ انتہا درجہ کے متقی بن گئے حتیٰ کہ صحابہ کے بعد ہزار برس کی تاریخ میں شاید کوئی اتنا بڑا متقی پیدا نہیں ہوا۔ عمر بن

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader