Urdu book · ڈائری ۱۹۹۳–۱۹۹۴

آغازِ کلام

Urdu book, p. 382

By Maulana Wahiduddin Khan

عبد العزیز کی سیرت پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان سے اس کا راز معلوم نہ ہو سکتا تھا۔ اس کا راز مجھے اس وقت معلوم ہوا جب میں نے البدایہ والنھایہ میں ان کا ایک قصہ پڑھا۔ ان کی ایک بھیانک غلطی نے ان کو اتنا اعلیٰ درجہ کا انسان بنا دیا۔ ملاحظہ ہو کتاب مذکور، الجز التاسع، صفحہ ۸۷ ۲۱ دسمبر ۱۹۹۴ ایک تلخ تجربہ پر جس نے مجھ کو شدت کے ساتھ جھنجھوڑ دیا۔ اس کے بعد ایک درد ناک احساس کے ساتھ میری زبان سے یہ الفاظ نکلے ۔ آھ وہ لوگ جن کو جہنم بھی قبول نہ کرے، وہ جنت کی کھڑکیوں پر لائن لگائے ہوئے ہیں۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۹۳ سرینگر (کشمیر) کے مستر پر سے ایڈوکیٹ سے ملاقات ہوئی۔ وہ رسالہ پڑھتے ہیں۔ اور دوسروں کو پڑھاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مارچ ۱۹۹۳ میں ہائی کورٹ (جموں) میں ایک مقدمہ تھا۔ یہ مقدمہ سر دار گور بخش سنگھ بنام اسٹیٹ آف جموں اینڈ کشمیر تھا۔ سردار گور بخش سنگھ کے وکیل مسٹر پر سے تھے اور سرکاری وکیل کے طور پر مسٹرائیس کے آنند ڈوگرا پیش ہوئے ۔ مسٹر پر سے نے بتایا کہ کورٹ میں بحث کے دوران دونوں وکیلوں میں تکرار ہو گئی۔ مسٹر پر سے چونکہ میری حمایت کرتے ہیں اور جسٹس علی محمد میر کو بھی انھوں نے میری کتابیں پڑھنے کے لئے دی ہیں۔ چنانچہ جسٹس میر نے جب دونوں میں تکرار ہو ہوتے ہوئے دیکھی تو کہا: Mr Paray, what is the philosophy of Maulana Wahiduddin? اس کے جواب میں مسٹر پر سے نے جسٹس علی محمد سے کہا کہ جناب ان کی فلسفی اعراض (forebearance) ہے ۔ اس کے فوراً بعد مسٹر پر سے اور مسٹر ڈوگرا دونوں نرم پڑ گئے اور نارمل انداز میں بات کرنے لگے۔ خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں رومیوں اور ایرانیوں سے جنگ ہوئی اس زمانہ میں حضرت عمر اکثر کہا کرتے تھے : لوکان بیننا وبينهم جد ارمن نار (کاش

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page