آغازِ کلام
Urdu book, p. 383
By Maulana Wahiduddin Khan
ہمارے اور ان کے درمیان آگ کی ایک دیوار ہوتی ، ایک مسلم مورخ نے اس کی تشریح ان الفاظ میں کی ہے کہ پس نہ وہ ہم تک پہنچتے اور نہ ہم ان تک پہنچتے ۔ اور ہر ایک امن و سلامتی کے ساتھ رہتا ( فلا یصلون الینا ولا نصل الیہم و یعیش کل واحد فی امن و سلامته ) اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خلافت راشدہ کے زمانہ میں رومی سلطنت اور ایرانی سلطنت سے مسلمانوں کی جو لڑائی ہوئی اس کا سبب ان شہنشاہیتوں کی جارحیت تھی۔ یہ خود مسلمانوں کا جنگی اقدام نہ تھا جو " مصلحانہ نظام قائم کرنے کے نام پر کیا گیا ہو، جیسا کہ موجودہ زمانہ کے بعض انقلابی مسلمان دعویٰ کرتے ہیں ۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۹۳ ۲۳ دسمبر کو سوامی اوم پورن سوتنتر کے مکان پر ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں تعلیم یافتہ ہندو شریک ہوئے۔ مسئلہ یہ تھا کہ ملک کو تباہی کے گڑھے سے نکال کر ترقی کی راہ پر کیسے لگایا جائے۔ میں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ جانئے کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے عوام اور خواص میں رائٹ تھنکنگ نہیں۔ ۱۹۴۷ سے پہلے ہمارے ملک میں جو تحریک چلی اس نے ہم کو پولیٹیکل لیڈر شپ دی۔ مگر اس نے ہمیں انٹلیکچول لیڈر شپ نہیں دی۔ دسمبر ۱۹۹۳ میں آندھرا کے الیکشن میں کانگریس بری طرح ہار گئی۔ اس کا راز یہ تھا کہ مخالف پارٹی نے نعرہ دیا کہ دو روپیہ کلو چاول اس نے کہا کہ ہم کو ووٹ دے کر جتاؤ تو ہم چاول کا دام دو روپیہ کلو کر دیں گے۔ ہر سمجھ دار آدمی جانتا ہے کہ یہ ناممکن ہے۔ مگر اس نعرہ پر عوام ٹوٹ پڑے اور اس کو بھاری تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب کر دیا۔ ایسی حالت میں ماس ایجوکیشن ہماری پہلی ضرورت ہے۔ مگر ماس ایجوکیشن کون کرے ۔ بدقسمتی سے ہمارے پاس اس کے لئے افراد نہیں۔ کیوں کہ ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ خود غلط فکری کا شکار ہے۔ میں نے تجویز کی کہ دہلی میں ایک ہفتہ وار میٹنگ شروع کی جائے جس کا مقصد تشیرور ہو ۔ اس پر سب کا اتفاق ہوگیا ۔ اور پہلی تاریخ یکم جنوری ۱۹۹۵ مقرر ہوئی ۔ اگر چہ مجھے یقین نہیں کہ اس قسم کا سنجیدہ کام تسلسل کے ساتھ جاری رہ سکے گا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader