آغازِ کلام
Urdu book, p. 384
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر مظفر پرے ایڈوکیٹ (سرینگر) نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے وہ اپنے آبائی گاؤں میں میں تھے۔ یہاں ان کا سیب کا باغ ہے اور اس سے متصل ان کا مکان ہے۔ وہ باغ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ چار کشمیری گن لئے ہوئے آئے ۔ مسٹر پرے ان کو اپنے گھر میں لے گئے اور چائے وغیرہ سے ان کی تواضع کی۔ اس کے بعد پوچھا کہ آپ لوگ کہاں جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہنگام کے فلاں آدمی کو ہم قتل کرنے کے لئے آئے ہیں۔ مسٹر پرے نے ان کو منع کیا مگر وہ اس کے قتل پر اصرار کرتے رہے اور یہ کہہ کر اٹھ گئے کہ ہم اپنے مشن کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد مسٹر پرے نے کہا کہ اچھا آپ دو منٹ اور ٹھہر جائیں ۔ اس کے بعد وہ گھر کے اندر گئے اور میری کتاب ” پیغمبر انقلاب“ لے کر آئے۔ اس کا ایک حصہ کھول کر انھوں نے کہا کہ اس کو آپ پڑھ لیں ، اس میں ہمارے پیغمبر کی بات بتائی گئی ہے۔ مسٹر پرے کا بیان ہے کہ جنجو بیٹھ گئے اور کتاب پڑھنا شروع کیا۔ وہ کتاب کو پڑھ رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ اس کے بعد انھوں نے کہا کہ آپ کا شکریہ۔ ہم واپس جا رہے ہیں۔ اب ہم اس آدمی کو نہیں ماریں گے جس کو مارنے کے لئے ہم آئے تھے۔ ۲۶ دسمبر ۱۹۹۲ ڈاکٹر ایل ایم سنگھوی لندن میں انڈیا کے ہائی کمشنر ہیں۔ ان سے لندن کی کانفرنس میں ملاقات ہوئی۔ وہ میری تقریر سے کافی متاثر ہوئے تھے۔ دہلی میں مہرولی کے علاقہ میں ان کا ایک خوبصورت فارم ہاؤس ہے۔ یہاں انھوں نے ایک تقریب کی۔ اس میں آدمی تعداد برطانیا اور امریکہ کے سفید فام حضرات کی تھی، آدھی تعداد میں ہندو تھے۔ سب کے سب اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگھوی نے مجھے بھی بلایا۔ وہاں جو غیر ملکی افراد جمع تھے، ان سے میرا تعارف کراتے ہوئے انھوں نے کہا: He is a very noble soul of India. He came to London and addressed a conference there. He made the people cry. یہ سن کر لوگ مجھے حیرت کے ساتھ دیکھنے لگے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader