آغازِ کلام
Urdu book, p. 385
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر اعجاز رضوی (لکھنؤ) پچھلے ۲۲ سال سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہیں۔ ۹۲- ۱۹۹۱ میں وہ اتر پردیش میں بھاجپا گورنمنٹ میں منسٹر بھی تھے۔ انھوں نے بتایا کہ میں اس فیصلے میں شریک تھا جب یہ طے کیا گیا کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے امور پر وشو ہندو پریشد کا ساتھ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہرگز بابری مسجد کو توڑنا نہیں تھا۔ بلکہ صرف ہندو ووٹ حاصل کرنا تھا۔ ۱۹۸۴ میں ساری کوشش کے باوجود ہمارے صرف دو ممبر پارلیمنٹ میں پہنچ سکے تھے۔ اس لئے ہم نے طے کیا کہ اب ہمیں ووٹروں کو کھینچنے کے لئے کوئی نیا اشو لینا پڑے گا۔ بابری مسجد تو ہمارے لئے ایک سیاسی سیڑھی تھی جس سے ہم سنٹر تک پہنچنا چاہتے تھے۔ پھر ہم کیسے اسے توڑتے۔ چنانچہ ۲ دسمبر ۱۹۹۳ کی شام کو جب لال کرشن آڈوانی ایودھیا سے لکھنؤ آئے اور چیف منسٹر کے مکان پر ہم لوگوں کی میٹنگ ہوئی تو میں نے دیکھا کہ آڈوانی رو رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ آپ لوگوں کے لئے بہت رکی گیم تھا۔ کھلے طور پر بابری مسجد توڑنے کا نعرہ دے رہے تھے، جبکہ آپ اس کو توڑنا نہیں چاہتے تھے۔ کیوں کہ بابری مسجد کو توڑنا سادہ طور پر ایک اسٹریچر کو توڑنا نہیں تھا بلکہ خود اپنے پولیٹیکل اشو کو ختم کر دینا تھا۔ مگر عام عوام اس فرق کو نہیں جانتے۔ جب آپ توڑنے کے نام پر عوام کو ابھاریں گے تو یہی ہوگا کہ ان کی بھیڑ جمع ہو کر اس کو توڑ ڈالے گی۔ اور آپ ان کو روکنے میں ناکام رہیں گے۔ مسٹر جناح اسی قسم کی غلطی کر چکے ہیں۔ انھوں نے ملک کو بانٹنے کی بات کی۔ حالانکہ وہ ملک کو بانٹنا نہیں چاہتے تھے۔ یہ ان کا صرف بارگینگ پوائنٹ تھا۔ مگر جب مسلم عوام کو انھوں نے تقسیم کے نام پر ابھار دیا تو ان کے لئے ناممکن ہو گیا کہ وہ واپس ہوں یا مسلم عوام کو تقسیم کا نظریہ چھوڑنے پر آمادہ کر سکیں۔ ۲۸ دسمبر ۱۹۹۳ء شیخ عبداللہ بن زید المحمود (پیدائش ۱۳۲۹ھ) ایک بڑے عالم ہیں۔ ان کے مختلف رسائل کا اردو ترجمہ الدار السلفیہ، بمبئی سے شائع کیا گیا ہے۔ اس کے آخر میں ایک باب

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader