آغازِ کلام
Urdu book, p. 386
By Maulana Wahiduddin Khan
کا عنوان ہے : امت پر رسول کا حق۔ ایک تلخ تجربہ گزرا۔ اس کے بعد میری آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ میں نے اپنے آپ سے کہا۔ ایک ایسی دنیا جہاں لوگ خدا کی بات نہ سنتے ہوں وہاں لوگ میری بات کیسے سنیں گے ۔ جہاں لوگ خدا کے کنٹرول میں نہ ہوں وہاں لوگ میرا کنٹرول کیسے قبول کریں گے۔ آہ میرے مولا، جہاں خود آپ بے بس ہوگئے ہوں وہاں اگر میں بے بس ہو جاؤں تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔ ۳۰ دسمبر ۱۹۹۳ غالب فدائی ایم اے ملاقات کے لئے آئے۔ وہ دشت کا پٹنم کے رہنے والے ہیں۔ ان سے میری پہلی ملاقات ۳۰ سال قبل ہوئی تھی۔ آج دیکھا تو بڑھاپا شدت سے ان کے اوپر طاری تھا۔ ان کا پورا جسم نحیف ہو رہا تھا۔ چہرہ پر زندگی باقی نہیں تھی۔ حالاں کہ وہ آرام کی زندگی گزارتے ہیں۔ بظاہر انہیں کوئی رنج یا مصیبت لاحق نہیں۔ غالب فدائی صاحب تقریباً میری ہی عمر کے ہیں۔ مگر مجھ کو لوگ دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ تو اس عمر میں بھی جوان معلوم ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ میری سمجھ میں یہ آتی ہے کہ میری شخصیت میں ذہنی حرکات (mental activities) بہت زیادہ جاری رہتی ہیں۔ میں مسلسل طور پر ایک مثل ٹارچر کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہوں۔ یہ مثل ٹارچر ہر آن میرے ذہن کو متحرک رکھتا ہے۔ یہی مسلسل ذہنی حرکت اس کا سبب ہے کہ خدا کے فضل سے اس عمر کو پہنچ کر بھی میں ذہنی طور پر بڑھانہ ہو سکا۔ اور ذہنی بڑھاپے ہی کا نام بڑھاپا ہے اور ذہنی جوانی ہی کا نام جوانی۔ ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ حدیث رابن ماجہ (کتاب الاقامۃ) میں ہے کہ جو شخص رات کو نماز میں کثرت کرے گا دن میں اس کا چہرہ روشن ہوگا (من کثرت صلاتہ بالليل حسن وجهه بالنهار) یہ کوئی پراسرار بات نہیں، وہ ایک سادہ فطری حقیقت ہے ۔ آدمی جس کام میں بھی زیادہ مشغول ہو اس کا اثر اس کے چہرہ پر آ جاتا ہے۔ ایک آدمی خدا فراموشی کے کاموں میں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader