پتھر سے پانی
Urdu book, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
پتھر سے پانی روس کے کچھ ماہرین نے تجربہ کر کے بتایا ہے کہ پتھر کو نچوڑ کر اس سے پانی نکالا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زمین کے چند میٹر نیچے سے پتھر کی چٹان کا ایک ٹکڑا کاٹ کر نکال لیے اور اس کو دھات کے گلاس میں رکھیے۔ پھر اس کے اوپر دس ٹن فی مربع سنٹی میٹر کے حساب سے دباؤ ڈالیے۔ اس کے بعد پتھر سے سیال پانی سے قطرے ٹپکنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ قدرت کی ایک نشانی ہے جو تم کو سبق دیتی ہے کہ اس دنیا میں ہمارے لیے کیا کیا امکانات رکھ دیے گئے ہیں۔ پتھر ایک خشک چیز ہے۔ مگر پتھر جیسی خشک چیز بھی اس وقت پانی ٹپکانے لگتی ہے جب کہ اس کو استعمال کیا جائے اور اس کے ساتھ وہ عمل کیا جائے جو مطلوب ہے ۔ ایک مسلمان نے شہر میں اپنا مکان بنایا۔ ان کے قریب ہی ایک اور شخص نے گھر بنایا جو کہ دوسرے فرقہ سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ ایک ٹھیکہ دار آدمی تھا اور بہت تیز تھا۔ مسلمان کے گھر اور ٹھیکہ دار کے گھر کے درمیان ایک زمین تھی جس کے بارے میں دو دنوں میں جھگڑا شروع ہو گیا ہر ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ زمین میری ہے۔ ٹھیکہ دار نے دیکھا کہ وہ تنہا اپنا مطالبہ منوانے میں کامیاب نہیں ہو رہا ہے، وہ شہر کے فرقہ پرست عناصر کے پاس گیا اور ان کو خوب ورغلایا۔ یہاں تک کہ ایک روز فرقہ پرستوں کی ایک بھیڑ مسلمان کے مکان کے سامنے جمع ہوگئی اور شر انگیز نعرے لگانے لگی۔ مسلمان اپنے گھر سے باہر نکلا تو صورت حال کا اندازہ کرنے کے بعد اس نے محسوس کیا کہ یہ لوگ شر پسندی پہ آمادہ ہیں اور اگر ذرا سی بھی کوئی اشتعال انگیز بات ہوئی تو جلانے اور پھونکنے کی سطح پر اتر آئیں گے۔ اس نے کہا آپ میں نمائندہ کون لوگ ہیں، وہ باہر آ جائیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader