Urdu book · فسادات کا مسئلہ

پتھر سے پانی

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

تا کہ ان سے بات کی جاسکے۔ چنانچہ چار پانچ لیڈر قسم کے آدمی سامنے آگئے مسلمان ان کو اپنے دفتر میں لے گیا۔ جب وہ لوگ سکون کے ساتھ کرسیوں پر بیٹھ گئے تو اس نے کہا کہ بات بہت مختصری ہے اور اس کا فیصلہ بہت آسانی سے ہوسکتا ہے۔ پھر اس نے کہا کہ دیکھیے زمین کا کاغذ پر ہوتی ہے زمین کا فیصلہ کا غذ کو دیکھ کر کیا جاتا ہے، جو کا غذات میرے پاس ہیں وہ میں آپ کو دے دیتا ہوں۔ اور جو کا غذات ٹھیکہ دار صاحب کے پاس ہیں وہ بھی آپ ان سے لے لیں ۔ آپ دونوں کا غذات کو دیکھ لیجیے۔ اس کے بعد آپ جو فیصلہ کریں وہی مجھ کو منظور ہے، یہ سنتے ہی فرقہ پرست لیڈروں کا ذہن بالکل ٹھنڈا پڑ گیا ۔ ہر ایک نے کہا کہ ” یہ تو بہت معقول آدمی ہے۔ یہ سارا فیصلہ خود ہمارے حوالے کر رہے ہیں۔“ اس کے بعد انھوں نے چند دن کا غذات دیکھنے میں گزارے اور بالآخر خود مسلمان کے حق میں زمین کا فیصلہ کر دیا فرقہ پرست عناصر ابتداء پتھر تھے ۔ مگر مسلمان نے جب ان کے اوپر معقولیت کا ۔۔۔ یہ درمیانہ پر، ۔۔ دباؤ ڈالا تو پتھر سے پانی ٹپکنا شروع ہو گیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page