Urdu book · فکر اسلامی

فکر اسلامی

Urdu book, p. 122

By Maulana Wahiduddin Khan

(شرعی معاملہ میں) سوال کیا جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ خدا کی کتاب میں اسے دیکھے۔ پھر اگر وہ اس میں نہ پائے تو وہ اسے خدا کے رسول کی سنت میں دیکھے۔ اگر وہ اس کو وہاں بھی نہ پائے تو جس رائے پر مسلمان جمع ہو گئے ہوں اس میں اسے دیکھے۔ اور اگر وہ اس میں بھی اسے نہ پائے تو اس کے بعد اس کو چاہیے کہ وہ خود اجتہاد کرے۔ مسئلہ اجتہاد پر کتابیں اجتہاد کے موضوع پر روایتی اور غیر روایتی، دونوں انداز میں کافی کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ اس موضوع کے روایتی مطالعہ کے لیے شاہ ولی اللہ دہلوی کی کتاب عقد الجید فی احکام الاجتہاد و التقلید کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ اس موضوع کا مطالعہ غیر روایتی انداز میں کرنا چاہتے ہیں وہ حسب ذیل کتابوں اور مقالات کا مطالعہ فرمائیں: 1۔ محمد اقبال: ری کانسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام۔ 2۔ مجمع البحوث الاسلامیہ (قاہرہ) کے سیمینار 1962ء میں پیش کیے جانے والے مقالات۔ بعنوان: الاجتہاد فی شریعۃ الاسلام 3۔ کویت کی وزارة الاوقاف کے تحت ہونے والے سیمینار کی روداد بعنوان: ندوۃ مستجدات الفکر الاسلامی 4۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہونے والے سیمینار 1976ء کے مقالات کا مجموعہ بعنوان: فکر اسلامی کی تشکیل جدید 5۔ شیخ محمد مصطفی المراغی کی کتاب : بحوث فی التشریع الاسلام 6۔ محمد بن علی الشوکانی کی کتاب : القول المفید فی الاجتہاد والتقلید

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page