Urdu book · فکر اسلامی

فکر اسلامی

Urdu book, p. 262

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ اس خوف ناک نتیجہ کو واضح کرتے ہیں جو اس حقیقت کے اعلان سے ناگزیر ہو جاتی ہے۔ یہ کہ یہ سر زمین مصر سے نکلنا ہے۔ یہ اقتدار کا خاتمہ ہے۔ یہ ہماری حکمرانی کو ناجائز ٹھہرانا ہے۔ یا یہ، دور جدید کی تعبیر کے مطابق، نظام حکومت کو بدلنے کی کوشش ہے۔ آیت کی یہ تشریح سراسر غیر علمی اور غیر عقلی ہے۔ کیوں کہ قرآن میں جب موسیٰ اور فرعون دونوں کا کلام موجود ہے تو موسیٰ کی دعوت کو موسیٰ کے کلام سے معلوم کیا جائے گا، نہ کہ فرعون کے کلام سے۔ فرعون کی تقریر سے موسیٰ کا مقصد اخذ کرنا ایسا ہی ہے جیسے سید قطب کی تحریک کے مقصد کو جمال عبد الناصر کے بیان سے اخذ کیا جائے۔ ایک مغربی حوالہ ملائز روتھوین (پیدائش 1942) ایک انگریزی جرنلسٹ ہیں۔ انھوں نے عرب ملکوں کا سفر کیا ہے اور عربی زبان سیکھی ہے۔ مسلم مصنفین کا بھی انھوں نے مطالعہ کیا ہے۔ جدید دنیا میں اسلام کے موضوع پر ان کی ایک 400 صفحہ کی کتاب ہے جو پینگؤئن کی طرف سے شائع کی گئی ہے: Malise Ruthven, Islam in the World, New York 1984, pp. 400 اس کتاب کا ساتواں باب "اسلام اور مغربی چیلنج" سے تعلق رکھتا ہے۔ اس باب میں انھوں نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے لٹریچر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی کلچر اور مغربی فکر کی اعلیٰ روایات سے بے خبرہ کر، ان کے خیالات زیادہ تر ثانوی ذرائع پر مبنی ہیں جو سماجی مسائل کے بارے میں مضامین اور اخبارات کو پڑھ کر ادھر ادھر سے لے لیے گئے ہیں۔ وہ تنقید کے اس اصول کو کبھی بھی ہم عصر مسلم سماج پر چسپاں نہیں کرتے۔ وہ ہمیشہ اسلام کی اصولی معیاریت کا تقابل مغربی سماج کی عملی غیر معیاریت سے کرتے ہیں۔ مثل کا تقابل مثل سے نہیں کیا جاتا:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page