ایک مغربی حوالہ
Urdu book, p. 263
By Maulana Wahiduddin Khan
Largely ignorant of Western high cultural and intellectual traditions, his views are mostly picked up, second hand, from reading articles in newspapers about various social problems. He never applies the same canons of criticism to contemporary Muslim societies: the perfection of 'Islam' is forever compared with the actual imperfections of Western society: like is not compared with like. (p.327) مثال کے طور پر مولانا مودودی کی کتاب الجہاد فی الاسلام میں ایک طرف قرآن و حدیث کے حوالے ہیں اور دوسری طرف مغربی واقعات کے حوالے ۔ گویا اس کتاب میں آئیڈیل کا تقابل پریکٹس سے کیا گیا ہے ۔ یہی سید قطب اور موجودہ زمانہ کے دوسرے مصنفین کا حال ہے ۔ وہ ”مسلمان “ کا تقابل ” مغربی “ سے نہیں کرتے ، بلکہ اسلام کا تقابل مغربی سے کرتے ہیں۔ بین الاقوامی معاملات میں اسلام کی نمائندگی کے لیے وہ حچۃ الوداع کا خطبہ پیش کریں گے اور مغرب کی نمائندگی کے لیے مغرب کی واقعی سوسائٹی کو۔ حالانکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ حجتہ الوداع کے خطبہ کا تقابل اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے منشور سے کیا جائے ۔ اور مغربی حکومتوں کا تقابل مسلم حکومتوں سے ــــ یہی حال موجودہ زمانہ میں لکھی جانے والی تمام کتابوں کا ہے۔ حجتہ اللہ البالغہ شاہ ولی اللہ دہلی کی کتاب حجتہ اللہ البالغہ بہت مشہور کتاب ہے۔ اس کو اسلام کی مدلل ترجمانی سمجھا جاتا ہے ۔ مصنف نے کتاب کے آغاز میں لکھا ہے کہ یہ کتاب میں نے علم اسرارالدین پر لکھی ہے۔ قدیم خیال یہ تھا کہ شریعت کے احکام مصالح پر مبنی نہیں ہوتے ۔ یہ گویا آقا کی طرف سے اپنے بندے کے لیے حکم ہے اور اس کی اطاعت یا عصیان پر جزا و سزا کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader