Urdu book · فکر اسلامی

چند مثالیں

Urdu book, p. 273

By Maulana Wahiduddin Khan

چیز بن سکتی ہے جو متکلم اور مخاطب دونوں کے درمیان مسلم ہو۔ انجیل برنباس کی صحت عیسائیوں کے یہاں مسلم نہیں۔ ایسی حالت میں عیسائیوں کے مقابلہ میں وہ دلیل کس طرح بن سکتی ہے۔ مسیح کے بعد ابتدائی زمانہ میں انجیل کے بہت سے نسخے الگ الگ پائے جاتے تھے۔ دوسری صدی عیسوی میں مسیحی چرچ نے چار انجیلوں کو معتبر اور مسلم انجیل (Canonical gospels) قرار دیا۔ اور بقیہ تمام اناجیل کو غیر قانونی اور مشکوک الصحت (Apocryphal) بتا کر رد کر دیا۔ انجیل برنباس انھیں رد کی ہوئی انجیلوں میں سے ایک ہے۔ اس بنا پر ہمارے اور مسیحی حضرات کے درمیان انجیل برنباس کی حیثیت ایک مسلم بنیاد کی نہیں رہی، ایسی حالت میں کسی مسلم عالم کے لیے انجیل برنباس کی بنیاد پر مسیحیت کے مقابلہ میں کوئی دلیل قائم کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی مسیحی عالم موضوع روایات کی بنیاد پر اسلام کے بارے میں کوئی بات ثابت کرے۔ اسلام اور اسلامی تاریخ کے بارے میں موضوع روایتیں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ مسلم علما ان روایتوں کی صحت کو نہیں مانتے، اس لیے وہ اسلام کے معاملہ میں کسی بات کو ثابت کرنے کا معقول بنیاد نہیں بن سکتیں۔ یہی معاملہ برنباس کا بھی ہے۔ 5۔ مولانا شبیر احمد عثمانی (1949-1888ء) کا شمار ممتاز علما دیوبند میں ہوتا ہے۔ ان کی تفسیر قرآن بہت مشہور ہے جو انھوں نے 1350ھ میں لکھ کر مکمل کی تھی۔ انھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیازی خصوصیت کو ثابت کرتے ہوئے سورہ النجم کی آیت 2 کے تحت لکھا ہے: ”جس طرح آسمان کے ستارے طلوع سے لے کر غروب تک ایک مقرر رفتار سے متعین راستہ پر چلے جاتے ہیں، کبھی ادھر ادھر ہٹنے کا نام نہیں لینے۔(اسی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page