Urdu book · فکر اسلامی

تشکیل جدید کیا ہے

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

سب لوگوں نے اسلام کی تعبیر نو کی کوشش کی۔ اس کا دو مقصد تھا۔ ایک یہ کہ جدید خیالات کو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ ثابت کرنا، اور اسی کے ساتھ مسلمانوں کو اطمینان دلانا کہ اسلام آج بھی ان کی رہ نمائی کی اہلیت رکھتا ہے: علامہ اقبال نے (1938-1877ء) کے درمیان مدراس، حیدر آباد، علی گڑھ میں چھ تفصیلی لکچر تھے۔ یہ لکچر اصلا اسی موضوع پر تھے۔ چنانچہ ان کا مجموعہ چھپا تو اس کا نام رکھا گیا —اسلام میں مذہبی افکار کی تنظیم جدید: مجمع البحوث الاسلامیہ (قاہرہ) کے زیر اہتمام خاص اسی موضوع پر ایک سے زیادہ بار سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد ہو چکا ہے۔ عام طور پر ان کانفرنسوں کا عنوان تھا: الاجتہاد فی شریعۃ الاسلام (اسلامی شریعت میں اجتہاد)۔ اس موضوع پر پہلی مؤتمر شوال 1383 (مارچ 1962ء) میں ازہر میں ہوئی۔ کویت میں حکومت کے تعاون سے ہر سال اعلیٰ پیمانہ پر ایک انٹر نیشنل سیمینار کیا جاتا ہے۔ اس میں دنیا بھر کی مسلم شخصیتیں جمع ہوتی ہیں۔ اس سالانہ سیمینار کا موضوع ہوتا ہے: ندوۃ مستجدات الفکر الاسلامی۔ یعنی، فکر اسلامی کے جدید پہلو۔ اسی طرح پروفیسر مشیر الحق مرحوم نے ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے تحت دسمبر 1976 میں بڑے پیمانہ پر ایک سیمینار نئی دہلی میں کیا تھا۔ اس کا موضوع بھی عین

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page