Urdu book · فکر اسلامی

دور جدید کا آغاز

Urdu book, p. 67

By Maulana Wahiduddin Khan

ساتھ جاری رہی ۔ یہاں تک کہ مختلف یورپی قوموں میں وہ باہمی رقابت پیش آئی جس کو نو آبادیاتی کش مکش (colonial struggle) کہا جاتا ہے۔ آخر کار ان قوموں کے درمیان مشہور سات سالہ جنگ (Seven Years War) پیش آئی۔ یہ جنگ 1756ء سے لے کر 1763ء تک جاری رہی۔ 1763ء میں معاہدہ پیرس ہوا جس نے اس نو آبادیاتی جنگ کا آخری فیصلہ برطانیہ کے حق میں کیا۔ برطانیہ نے شمالی امریکہ اور انڈیا پر فتح حاصل کر لی۔ اس کے بعد برطانیہ کو سمندر پار کی نو آبادیات میں غیر متنازع قائد کی حیثیت حاصل ہوگئی : By the Treaty of Paris (February 10, 1763), which settled the colonial aspects of the war, Britain won North America and India and became the undisputed leader in overseas colonization. (Encyclopedia Britannica, vol. 16, p. 580) پندرھویں صدی سے لے کر اٹھارویں صدی تک کے دور کو کھوج کا دور (age of exploration) کہا جاتا ہے۔ ان صدیوں میں تاجر، مشنری، سیاح، فن کار، بحری ماہرین اور سائنسی علما مسلسل اپنی سرگرمیاں جاری کیے ہوئے تھے۔ اس کا نتیجہ یورپی قوموں کی وہ عالمی تووسیع تھی جس کو نو آبادیاتی نظام کہا جاتا ہے۔ یہ سرگرمیاں اس حد تک موثر تھیں کہ انھوں نے سمندروں کو پار کر کے 1611ء میں مسولی پٹم پر قبضہ کرلیا۔ 1639ء میں مدراس اور 1661ء میں بمبئی ان کے قبضہ میں آگیا، وغیرہ (انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا، جلد 4، صفحه 887-880)۔ اس طرح شاہ ولی اللہ کی پیدائش سے بھی پہلے انڈیا کے تقریباً تمام ساحل پر یورپی قومیں قابض ہو چکی تھیں۔ مغل سلطنت سمٹ کر محدود بڑی دائرہ میں باقی رہ گئی تھی۔ برصغیر ہند کے وسیع تر دائرہ میں نو آبادیاتی طاقتوں کا پرچم لہرا رہا تھا۔ یہ سب کچھ جدید معلومات،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page