حدیث رسول
Urdu book, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
الْمَالِ ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ مَا كَانَتْ هِجْرَتِي لِلْمَالِ ، وَمَا كَانَتْ إِلَّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ قَالَ نِعْمَ الْمَالُ الصَّالِحُ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ (مشكوة) عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پاس پیغام بھیجا کہ تم اپنے ہتھیار لے کر اور اپنی زرہ پہن کر میرے پاس آجاؤ۔ میں آپ کے پاس پہونچا تو آپ وضو کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ اے عمرو، میں تم کو ایک مہم پر بھیج رہا ہوں۔ اللہ تم کو خیریت کے ساتھ واپس لائے گا اور تم کو مالِ غنیمت بھی دے گا۔ اور میں تم کو اس مال میں سے ایک حصہ عطا کروں گا۔ میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ، میری ہجرت مال کے لیے نہ تھی۔ وہ تو صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے تھی۔ آپ نے فرمایا کہ اچھا مال اچھے آدمی کے لیے بہترین سرمایہ ہے۔ 15 عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ هَوَاهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ (مشكوة) عبداللہ بن عمرو رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کی خواہش اس چیز کے تابع نہ ہو جائے جو میں لایا ہوں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader