Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 8

By Maulana Wahiduddin Khan

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ جو شخص وہاں اچھی نماز پڑھتا ہے جہاں لوگ اس کو دیکھ رہے ہوں اور جب تنہائی میں نماز پڑھتا ہے تو بری طرح پڑھتا ہے تو یہ توہین ہے جو اس شخص نے اپنے رب کے حق میں کی۔ 11 عَنْ مِقْدَادٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَاحِينَ فَاحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التَّرَابَ (مسلم) مقداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہرے پر خاک ڈال دو۔ 12 عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ سَقَطَ عَلَى بَعِيرِهِ وَقَدْ أَضَلَّهُ فِي أَرْضِ فَلَاةٍ (بخاری ومسلم) انس بن مالک کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں کا کوئی شخص صحرا میں اپنا اونٹ کھودے ، اور پھر اچانک وہ اپنے کھوئے ہوئے اونٹ کو وہاں پالے۔ 13 عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ قَالَ حِينَ بَعِثَ إِلَى الْيَمَنِ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي قَالَ أَخْلِصْ دِينَكَ يَكْفِكَ الْعَمَلُ الْقَلِيلُ (مستدرك، ترغيب وتهريب) معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب وہ یمن کے حاکم بنا کر وہاں بھیجے گئے تو انھوں نے کہا کہ اے خدا کے رسول مجھے کچھ نصیحت کیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ اپنے دین کو خالص رکھو، تمہارا تھوڑا عمل بھی تمہارے لیے کافی ہو جائے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page