Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ة اَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُحْصَةٍ وَلَا مَرَضٍ لَمْ يَقْضِهِ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ، وَإِنْ صَامَهُ (ترمذی، ابوداؤد) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جس شخص نے رمضان کا ایک روزہ بھی عذر یا بیماری کے بغیر چھوڑ دیا، وہ اگر ساری عمر روزہ رکھے تب بھی اس کی کمی پوری نہیں ہوگی۔ عَنْ أَنَسٍ : قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً (متفق علیه) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ روزہ میں سحری کھاؤ، کیوں کہ سحری میں برکت ہے۔ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكُوةَ الْفِطْرِ طُهْرًا لِلصِّيَامِ مِنَ اللَّغْوِ وَالرَّفَثِ وَطُعْمَةً لِلْمَسَاكِينِ (ابو داؤد) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فطرہ کی زکوٰۃ کو واجب قرار دیا ہے، روزہ میں ہونے والے لغو اور بے حیائی سے پاکی کے لیے اور مسکینوں کی خوراک کے لیے۔ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ وَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَاءِهِمْ (بخاری، مسلم) عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اللہ نے مسلمانوں کے اوپر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page