Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

زکواۃ فرض کی ہے ۔ وہ ان کے مال داروں سے لی جائے گی اور ان کے حاجت مندوں کو لوٹائی جائے گی ۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ؓ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَدَّيْتَ زَكَاةَ مَالِكَ فَقَدْ قَضَيْتَ مَا عَلَيْكَ ، وَمَنْ جَمَعَ مَالًا حَرَامًا ثُمَّ تَصَدَّقَ بِهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ فِيهِ أَجْرُ وَكَانَ إِصْرُهُ عَلَيْهِ ( صحيح ابن خزيمه وصحيح ابن حبان) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ دیدی تو تم نے اس فرض کو پورا کر دیا جو تمہارے اوپر تھا۔ اور جو شخص حرام مال جمع کرے، پھر اس میں سے صدقہ کرے تو اس میں اس کے لیے کوئی اجر نہیں ہے۔ بلکہ اس کے اوپر اس کا بوجھ ہوگا۔ 35 عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؓ قَالَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا الْعُشْرُ ، وَمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ (صحيح بخاري) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو زمین آسمانی بارش سے یا چشمہ سے سیراب ہوتی ہو یا دریا کے قریب ہو تو اس کی پیداوار پر عشر (دسواں حصہ) ہے، اور جو زمین سینچی جائے اس پر عشر کا آدھا۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ؓ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ مُثِّلَ لَهُ مَالُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعاً أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ طُوِّقَهُ يَوْمَ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page