حدیث رسول
Urdu book, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کو اللہ نے مال دیا مگر اس نے اس کی زکوٰۃ ادا نہ کی تو اس کا مال قیامت کے دن زہریلے سانپ کی مانند ہو جائے گا جس کے سر پر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ وہ اس کے گلے کا طوق بن جائے گا۔ پھر اس کے دونوں جبڑوں کو پکڑلے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال ہوں ، میں تمہارا خزانہ ہوں۔ 37 عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّمَا مُؤْمِنٍ أَطْعَمَ مُؤْمِناً عَلَى جُوعٍ أَطْعَمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ ، وَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَقَى مُؤْمِناً عَلَى ظَمَا، سَقَاهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الرَّحِيقِ الْمَخْتُومِ ، وَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ كَسَا مُؤْمِناً عَلَى عُرْيِ كَسَاهُ اللَّهُ مِنْ حُلَلِ الْجَنَّةِ (الترمذى) ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مومن کسی مومن کو بھوک کی حالت میں کھلائے ، اللہ اس کو قیامت کے دن جنت کے پھلوں میں سے کھلائے گا۔ اور جو مومن کسی مومن کو پیاس کی حالت میں پانی پلائے ، اللہ اس کو قیامت کے دن مہر بند مشروب میں سے پلائے گا۔ اور جو مومن کسی مومن کو کپڑا پہنائے گا جو کپڑے سے محروم ہو، اللہ اس کو قیامت کے دن جنت کی پوشاک میں سے پہنائے گا۔ 38 عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ ، انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ ، فَلَمَّا رَآنِي قَالَ هُمُ الْأَخْسَرُونَ ! فَقُلْتُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي مِنْ هُمْ ؟ قَالَ هُمُ الْأَكْثَرُونَ أَمْوَالَا إِلَّا مَنْ قَالَ هُكَذَا أَوْ هُكَذَا أَوْ هُكَذَا مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ وَعَنْ شَمَالِهِ، وَقَلِيلٌ مَّاهُمْ (بخاری، مسلم) ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ اس وقت آپ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ جب آپ نے مجھ کو دیکھا تو فرمایا کہ وہ لوگ گھاٹے میں رہنے والے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader