Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

میرے ماں باپ آپ پر قربان ، وہ کون لوگ ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ زیادہ مال والے ، الا یہ کہ وہ شخص جو اس طرح اور اس طرح دے ، اپنے سامنے والوں کو اور اپنے پیچھے والوں کو اور اپنے دائیں طرف کے لوگوں کو ۔ اور ایسے مال والے بہت کم ہیں ۔ 39 عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ وَ عَلَى ذُوِي الرَّحِمِ ثِنْتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَةً (نسائی والترمذی) سلمان بن عامر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ غریب کو صدقہ دینا ایک صدقہ ہے۔ اور رشتہ دار (غریب) کو دینا دوہرا عمل ہے، صدقہ اور صلہ رحمی ۔ 40 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ةِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ ، قِيلَ ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُورُد ( بخاری ، مسلم) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا ۔ پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا ۔ پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ حج مبرور (گناہوں سے پاک حج)، 41 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَ ضَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ خَرَجَ حَاجَّا أَوْ مُعْتَمِراً أَوْ غَازِيَا ثُمَّ مَاتَ فِي طَرِيقِهِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرَ الْغَازِي وَالْحَاجِّ وَالْمُعْتَمِرِ (مشکوة) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص حج یا عمرہ یا جہاد کے ارادہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page