حدیث رسول
Urdu book, p. 18
By Maulana Wahiduddin Khan
سے نکلا ، پھر راستہ میں اس کی موت آگئی تو اللہ اس کے لیے جہاد اور حج اور عمرہ کا اجر لکھ دیتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ فَإِنَّهُ قَدْ يَمْرَضُ الْمَرِيضُ وَتَضِلُّ الرَّاحِلَةُ وَتَعْرِضُ الْحَاجَةُ (ابن ماجه) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص حج کی ادائیگی کا ارادہ کرے تو اس کو جلدی کرنا چاہیے۔ کیوں کہ آدمی کبھی بیمار پڑ جاتا ہے ، کبھی سواری کھو جاتی ہے اور کبھی کوئی حاجت پیش آتی ہے جو رکاوٹ بن جاتی ہے۔ 43 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ خَيْرٌ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ ، وَفِي كُلِّ خَيْرٌ اِحْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ ، وَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَلَا تَعْجِزْ وَ إِنْ أَصَابَكَ شَيْئٌ فَلَا تَقُلْ لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا ، وَلَكِنْ قُلْ قَدَّرَ اللهُ مَا شَاءَ فَعَلَ ، فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ (مشكوة المصابيح) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ طاقت ور مومن بہتر ہے کمزور مومن سے ، اور ہر ایک کے لیے خیر ہے۔ تم اس چیز کے حریص بنو جو تم کو نفع دینے والی ہے اور اللہ سے مدد مانگو اور ہمت نہ ہارو۔ اور اگر تمہارے اوپر کوئی مصیبت آئے تو یہ نہ کہو کہ اگر میں نے ایسا اور ایسا کیا ہوتا تو بچ جاتا۔ بلکہ یہ کہو کہ اللہ کا مقدر تھا ، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ کیوں کہ "اگر" شیطان کے عمل کا دروازہ کھولتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِ قَالَ كُنْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ، فَقَالَ يَا غُلَامُ إِنِّي أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ ، اِحْفَظِ اللهَ يَحْفَظْكَ ، اِحْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ ، إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللهَ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader