Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

خیرًا قط؟ 9 هَلْ مَرَبْكَ نَعِيمٌ قَطُّ؟ 9 فَيَقُولُ لَا وَاللَّهِ يَا رَبِّ، وَيُؤْتَى بِأَشَدِ النَّاسِ بُؤْسًا فِي الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيُصْبَغُ فِي الْجَنَّةِ فَيُقَالُ لَهُ يَا ابْنَ آدَمَ، هَلْ رَأَيْتَ بُوْسًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ شِدَّةٌ قَطُّ ؟ فَيَقُولُ لَا وَاللَّهِ مَا مَرَّ بِي بُوْسٌ وَلَا رَأَيْتُ شِدَّةً قَطُّ (مسلم) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن جہنم کے مستحق لوگوں میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ خوش حال تھا۔ پھر اس کو ایک بار جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ اس کے بعد کہا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ، کیا تم نے کبھی اچھی حالت دیکھی ہے، کیا تم پر کبھی آرام کا دن گزرا ہے۔ وہ کہے گا کہ خدا کی قسم اے میرے رب، نہیں ۔ اور جنت کے مستحق لوگوں میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا جس نے دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی ہوگی۔ پھر اس کو ایک بار جنت میں داخل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اس سے کہا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ، کیا تم نے کبھی تکلیف دیکھی ہے ، کیا تمہارے اوپر کبھی سخت حالت گزری ہے۔ وہ کہے گا کہ خدا کی قسم ، نہیں ، مجھ پر کبھی تکلیف نہیں گزری اور میں نے کبھی سخت حالت نہیں دیکھی۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَ قَالَ، قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ " يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا " قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا ؟ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ وَأَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقُولَ عَمِلَ عَلَى كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا (الترمذي) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت (اس دن زمین اپنی خبروں کو بتائے گی) پڑھی، پھر فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ زمین کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر مرد اور عورت کے بارہ میں گواہی دے گی کہ اس نے میری پیٹھ پر ایسا اور ایسا کیا اور فلاں اور فلاں دن کیا۔ یہی زمین کا خبر دینا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page