Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

ظُلْماً فَإِنَّهُ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرْضِينَ (بخاری و مسلم) سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ جو شخص ایک بالشت زمین بھی ظلم کے ذریعہ لے گا تو قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق اس کی گردن میں ڈالا جائے گا۔ 49 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ ، فَقَالَ رَجُلٌ إِنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا وَنَعْلُهُ حَسَنًا، قَالَ إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ وَيُحِبُّ الْجَمَالَ، الْكِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ (مسلم) عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ وہ شخص جنت میں نہ جائے گا جس کے دل میں ایک ذرہ کے برابر بھی گھمنڈ ہو۔ ایک شخص نے کہا کہ آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو۔ اور اس کا جوتا اچھا ہو۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ صاحب جمال ہے اور وہ جمال کو پسند کرتا ہے۔ گھمنڈ تو یہ ہے کہ آدمی حق کو نہ مانے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔ 50 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ لَا يُلْقِي لَهَا بَالاً يَرْفَعُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَاتِ ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ لَا يُلْقِي لَهَا بَالاً يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّمَ (البخاری) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ بندہ خدا کی رضا کی ایک بات کہتا ہے ، وہ اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ مگر اللہ اس بات کی وجہ سے اس کے درجے بلند

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page