Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 23

By Maulana Wahiduddin Khan

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ۔ ان دلوں کو زنگ لگتا ہے جس طرح لوہے کو زنگ لگتا ہے۔ جب کہ وہ پانی سے بھیگ جائے ۔ پوچھا گیا کہ اے خدا کے رسول ، اس کو صاف کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ آپ نے کہا کہ موت کو زیادہ یاد کرنا اور قرآن کی تلاوت ۔ 54 عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِي رَضِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا لَيْسَتْ بِتَحْرِيمِ الْحَلَالِ وَلَا بِإِضَاعَةِ الْمَالِ، وَلَكِنَّ الزَّهَادَةَ فِي الدُّنْيَا أَنْ لَا تَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ مِمَّا فِي يَدَيْ اللَّهِ ، وَأَنْ تَكُونَ فِي ثَوَابِ الْمُصِيبَةِ إِذَا أَنْتَ اُصِبْتَ بِهَا أَرْغَبَ فِيهَا لَوْ أَنَّهَا أُبْقِيَتْ لَكَ (الترمذى) ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ دنیا سے زہد حلال کو حرام کرنے یا مال کو ضائع کرنے کا نام نہیں، بلکہ دنیا سے زہد یہ ہے کہ جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اس سے زیادہ بھروسہ تم کو اس پر ہو جو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اور جب تم پر کوئی مصیبت آئے تو اس کے ثواب کی وجہ سے اس کا باقی رہنا تمہارے لیے زیادہ مرغوب بن جائے۔ 55 عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔ لَمَّا بَعَثَ بِهِ إِلَى الْيَمَنِ ۔ قَالَ إِيَّاكَ وَالنَّعْعُمَ ، فَإِنَّ عِبَادَ اللَّهِ لَيْسُوا بِالْمُتَنَعُمِينَ (مشكوة) معاذ بن جبل رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے یمن کا حاکم بنا کر بھیجا تو فرمایا کہ تم عیش و عشرت سے بچو، کیوں کہ اللہ کے بندے عیش وعشرت والے نہیں ہوتے ۔ عَنْ أَبِي مُوْسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ دُنْيَاهُ أَضَرَّ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page