Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص اپنی دنیا کو محبوب بنائے گا وہ اپنی آخرت کا نقصان کرلے گا، اور جو شخص اپنی آخرت کو محبوب بنائے گا وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچائے گا۔ پس تم باقی رہنے والی چیز کو فنا ہونے والی چیز پر ترجیح دو۔ 57 عَنْ اَبِیْ هُرَیْرَةَ رض، قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَرَبَ مَمْلُوْکَهُ سَوْطًا ظُلْمًا اُقْتُصَّ مِنْهُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ (معجم طبرانی) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جس نے اپنے خادم کو ناحق طور پر ایک کوڑا مارا، قیامت کے دن اس سے بدلہ لیا جائے گا۔ 58 عَنْ شَدَّادِ بْنِ اَوْسٍ رض، قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَلْکَیِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَاجِزُ مَنْ اَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهُ وَتَمَنّٰی عَلَی اللهِ (الترمذی) شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہوشیار وہ ہے جو اپنے نفس کو قابو میں رکھے۔ اور موت کے بعد والی زندگی کے لیے عمل کرے۔ اور عاجز وہ ہے جس نے اپنے آپ کو اپنی خواہش کے تابع کر دیا۔ اور اللہ سے غلط امید باندھی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page