Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

عذاباً بِرَجُلٍ فِي أَخْمَصي قَدَمَيْهِ جَمْرَتَانِ يَغْلِي مِنْهُمَا مَاءُهُ كَمَا يَغْلِي المِرْجَلُ بِالْقُمُقُم (بخاري و مسلم) نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اہل جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کا ہوگا جس کے دونوں پیر کے نیچے دو چنگاریاں ہوں گی ، ان سے اس کا دماغ اس طرح کھولے گا جیسے چولہے کی ہانڈی کھولتی ہے۔ 61 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ خَمْسٍ ، عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ ، وَعَنْ عِلْمِهِ فِيمَا فَعَلَ بِهِ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ ، وَفِي مَا أَنْفَقَهُ ، وَعَنْ جِسْمِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ (متـرمـدى) ابو ہریرہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ (قیامت کے دن) بندہ کے قدم نہیں ہٹیں گے جب تک اس سے پانچ باتوں کا سوال نہ کر لیا جائے ۔ عمر کے بارہ میں کہ کس چیز میں گزاری ۔ علم کے بارے میں اس پر کتنا عمل کیا ، اور مال کے بارے میں کہ کہاں سے حاصل کیا۔ اور حاصل کیے ہوئے مال کو کس طرح خرچ کیا اور جسم کے بارہ میں کہ اس کو کس کام میں لگایا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page