Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جنت میں داخل ہوگا وہ ہمیشہ نعمتوں میں رہے گا، وہ کبھی محتاجی سے دوچار نہ ہو گا۔ نہ اس کے کپڑے کبھی پرانے ہوں گے، نہ اس کی جوانی کبھی ختم ہوگی۔ جنت میں وہ چیزیں ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔ اور نہ کسی انسان کے دل میں اس کا خیال آیا۔ 63 عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرِ قَالَتْ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا فَذَكَرَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ الَّتِي يُفْتَنُ فِيهَا الْمَرْءُ، فَلَمَّا ذَكَرَ ذَلِكَ ضَجَّ الْمُسْلِمُونَ ضَجَّةً (البخاري) اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور تقریر فرمائی۔ آپ نے قبر کی آزمائش کا ذکر کیا جس میں انسان کو آزمایا جائے گا۔ جب آپ نے یہ تقریر فرمائی تو مسلمان بری طرح رونے لگے۔ 64 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ خَافَ أَدْلَجَ، وَمَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ الْمَنْزِلَ، أَلَا إِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ غَالِيَةٌ ، أَلَا إِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ الْجَنَّةُ (الترمذي) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس مسافر کو اندیشہ ہوتا ہے وہ سویرے سفر کرتا ہے، اور جو شخص سویرے سفر کرتا ہے وہ اپنی منزل پر پہنچتا ہے۔ سن لو کہ اللہ کا سودا قیمتی ہے، سن لو کہ اللہ کا سودا جنت ہے۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ يُنَادِي

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page