Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو، اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو، اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو۔ پوچھا گیا کہ کون اے خدا کے رسول۔ آپ نے فرمایا وہ آدمی جس نے اپنے ماں باپ کو یا دونوں میں سے ایک کو ان کے بڑھاپے میں پایا، پھر بھی وہ جنت میں داخل نہ ہوا۔ 68 عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ بَقِيَ مِنْ أَبَوَيَّ شَيْءٌ أَبُرُّهُمَا بِهِ بَعْدَ مَوْتِهِمَا ؟ قَالَ نَعَمُ الصَّلَوةُ عَلَيْهِمَا وَالْاسْتِغْفَارُ لَهُمَا وَانْفَاذُ عَهْدِهِمَا مِنْ بَعْدِهِمَا وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتِي لَا تُوصَلُ إِلَّا بِهِمَا وَإِكْرَامُ صَدِيقِهِمَا (ابوداؤد) ابو اسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کے پاس تھے کہ بنو سلمہ کا ایک شخص آیا۔ اس نے کہا کہ اے خدا کے رسول، کیا میرے والدین کی موت کے بعد بھی ان کا کوئی حق باقی رہتا ہے جس کو میں ادا کروں۔ آپ نے فرمایا کہ ہاں۔ ان کے حق میں دعا کرنا اور ان کے لیے مغفرت چاہنا۔ اور ان کے بعد ان کے عہد کو پورا کرنا۔ اور جن لوگوں سے ان کا رشتہ داری کا تعلق ہے، ان کے ساتھ صلہ رحمی کرنا۔ اور ان کے دوستوں کی عزت کرنا۔ 69 عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُكَافِئ وَلَكِنَّ الْوَاصِلُ الَّذِي إِذَا قَطَعَتْ وَصَلَهَا (البخاری) عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ وہ شخص صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے جو جوابی صلہ رحمی کرتا ہے۔ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے جو قطع رحم کیے جانے کے با وجود صلہ رحمی کرے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page