Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

ساتھ اچھا سلوک کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ برائی کرتے ہیں ۔ میں ان سے بردباری کا معاملہ کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ جہالت کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم ویسے ہی ہو جیسا کہ تم نے کہا تو گویا کہ تم ان کے چہرے کو خاک آلود کر رہے ہو۔ اور تمہارے ساتھ اللہ کی طرف سے ان کے خلاف ہمیشہ ایک مددگار رہے گا، جب تک تم اپنے اس عمل پر قائم رہو۔ 73 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ فَقَالَ ، قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ؟ قَالَ الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ ، وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ ، وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ (نسائی) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ عورتوں میں بہتر عورت کون ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ عورت جس کو اس کا شوہر دیکھے تو وہ اس کو خوش کر دے ۔ شوہر حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے ۔ اور اپنے بارہ میں اور اپنے مال کے بارہ میں ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس کو شوہر نا پسند کرتا ہو۔ 74 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَتْ عِنْدَ الرَّجُلِ امْرَأَتَانِ فَلَمْ يَعْدِلْ بَيْنَهُمَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَشِقُّهُ سَاقِطُ (ترمذی) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کے پاس دو بیویاں ہوں ۔ اور اس نے دونوں کے درمیان برابر کا سلوک نہیں کیا تو ایسا آدمی قیامت میں اس حال میں آئے گا کہ اس کے جسم کا آدھا حصہ گرا ہوا ہوگا۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً - إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا الْآخَرَ ( مسلم )

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page